تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 950 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 950

اقتباس از خطاب فرمود 26 مارچ 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم مومنانہ سے جماعت کے مستقبل کو سامنے رکھا۔بہت ساری چیزیں میرے دماغ میں آئیں اور میرے دماغ نے یہی فیصلہ کیا کہ مستقبل کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سولہ ایکٹر کی بجائے چالیس ایکٹر کی جگہ لینا، بہت بہتر ہے۔بعض لوگ خدا تعالیٰ پر توکل نہیں رکھتے اور خدا تعالیٰ کے جو وعدے ہیں، ان کے پورا ہونے پر تو کل نہیں رکھتے۔اور اس کے نتیجہ میں بعض دفعہ ان کے فیصلوں میں کمزوری رہ جاتی ہے۔مثلاً جرمنی میں ایک چھوٹی سی جگہ خرید لی گئی۔ہمارے اپنے مبلغ نے روڑے اٹکائے کہ اس کے ساتھ زمین خالی پڑی ہے۔اس وقت وہ علاقہ چونکہ جنگل تھا، اس لئے کہا گیا کہ نہیں لینی چاہئے۔حالانکہ اس وقت بڑی سستی مل رہی تھی۔اور اس طرح اس میں روک پیدا ہوگئی۔اور اس وقت وہاں کی جماعت کو مصیبت پڑی ہوئی ہے۔کیونکہ اردگرد مکان بن گئے ہیں۔اب ایک تو یہ مشکل پیدا ہوگئی کہ زمین قابل فروخت کوئی نہیں ، دوسرے یہ کہ مکین جو ہیں، وہ شور مچارہے ہیں کہ تم لوگ اکٹھے ہو جاتے ہو اور ہمیں disturb کرتے ہو۔جاؤ، کسی اور جگہ مرکز بناؤ۔تو بہت ساری قباحتیں پیدا ہو گئیں۔حالانکہ شروع میں وہاں آسانی کے ساتھ دو، تین ایکڑ زمین لی جاسکتی تھی۔پس بعض تو ایسی چیزیں ہیں، جو اکثر لوگ عدم علم کی وجہ سے ان باتوں کا سوچ بھی نہیں سکتے۔میں 80ء میں کیلگری گیا تو وہاں چھوٹی سی جماعت تھی 75ء میں غالباً وہ پرانا مکان خریدا گیا تھا۔اس میں دوستوں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔بالکل چھوٹی سی جگہ تھی لیکن اس وقت ضرورتیں پوری کر رہی تھی۔پچھلی دفعہ 80ء میں، میں جب وہاں گیا تو اس میں نماز بھی پڑھی۔لیکن اس وقت تک جماعت اتنی بڑھ گئی تھی کہ وہ جگہ کافی نہیں تھی۔اور دس سال بعد اللہ تعالیٰ فضل کرے تو ممکن ہے چالیس ایکڑ بھی کم ہو جائے۔کیونکہ جس تیزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمتیں نازل ہورہی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ آئندہ نوجوان نسلیں، جو آج کے بعد پیدا ہوں گی ، ان کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت سے ہلاکت سے بچانے کے سامان کرنا چاہتا ہے۔یعنی اسلام کی طرف ان کی توجہ ہوگی اور اسلام میں وہ داخل ہوں گے۔اس وقت ایک بڑی رو پیدا ہوئی ہوئی ہے۔تو اگر کیلگری میں دو سال میں پانچ ہزار احمدی وہاں ہو جائے تو کیلگری کی یہ چالیس ایکڑ زمین بھی کم ہو جائے گی۔لیکن پھر اللہ تعالیٰ اور زمین کا انتظام کر دے گا۔یہاں سے 20 میل اور پرے زمین مل جائے گی۔تو خدا تعالی سامان پیدا کرتا رہتا ہے۔لیکن ہم سے جہاں تک ہو سکتا ہے، صرف حال میں زندگی گزارنے کی عادت نہیں ڈالنی چاہیے بلکہ مستقبل کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔مثلاً ہماری جو مساجد ہیں، ہماری جو زمین ہے مساجد کے لئے، اس کی خرید میں بھی اور جو 950