تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 947 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 947

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اپریل 1982ء وو اقوام عالم کو تنبیہ اور جماعت کو دعا کی ہدایت خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اپریل 1982ء آج میں جہاں ایک طرف جماعت احمدیہ سے یہ کہوں گا کہ وہ نوع انسانی کی خاطر خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں کہ خدایا! تو نے ہمیں عقل تو دی ہے، فراست تو عطا کی ہے لیکن سامان اور مادی اسباب نہیں دیئے کہ ہم فساد کو دور کر سکیں۔ہم تیرے حضور جھکتے اور عاجزانہ تجھ سے التجا کرتے ہیں کہ تو ہماری دعاؤں کو سن اور انسان کو عقل اور فر است عطا کر کہ وہ اپنے بھلے برے کی تمیز کر سکے۔اور دوسرے میں تمام اقوام عالم کو پھر سے تنبیہ کرنا چاہتا ہوں، جیسے آج سے قبل 1967ء میں انگلستان میں ایک موقع پر بڑی وضاحت سے میں نے انہیں کہا تھا کہ اگر تم ساری اقوام ، جو بعض لحاظ سے مہذب اور ترقی یافتہ ہو، اپنے رب کریم کو پہچان کر اس کی طرف واپس نہیں لوٹو گے تو ایک ایسی ہلاکت تمہارے سامنے کھڑی دیکھتا ہوں میں، پیش گوئیوں کے مطابق ، جو قرآن کریم نے کیں، جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کھول کر بیان کیں، جو امت کے بزرگ کرتے چلے آئیں ہیں، ایک ایسی ہلاکت ہوگی کہ زمین کے علاقوں کے علاقے ایسے ہوں گے، جن میں زندگی ختم ہو جائے گی۔یہ انتباہ کیا گیا ہے۔یعنی صرف انسان نہیں مارے جائیں گے بلکہ کوئی جانور نہیں رہے گا، کوئی چرندہ نہیں رہے گا، کوئی درندہ نہیں رہے گا، کوئی بیکٹریا نہیں رہے گا، کوئی وائرس (virus) کا کیٹر انہیں رہے گا۔زندگی جس کو کہتے ہیں، درختوں کی زندگی، دوسری زندگی، زندگی ختم ہو جائے گی۔اور وہ خطے زندگی سے عاری ہو جائیں گے۔اس قسم کی ہلاکت سے ڈرایا، مہدی اور مسیح علیہ الصلوۃ والسلام نے اس دنیا کو۔اور استدلال کیا، پہلی زبردست پیشگوئیوں سے بھی اور انہی کی تفصیل اور تفسیر میں جو باتیں اللہ تعالیٰ نے انہیں بتائیں، ان کی روشنی میں پہلی تفسیر کو اس دنیا کے سامنے رکھا۔اندر سے جانتے ہیں کہ ہم خطرے میں ہیں۔جب لنڈن میں، میں نے یہ انتباہ کیا تو ایک دوست اپنے بنک کے مینجر کو، جو انگریز تھا، (عیسائی یاد ہر یہ جو بھی تھاوہ، بہر حال مسلمان نہیں تھا) ساتھ لے کر آئے۔رات کے کھانے کے بعد میں نے یہ پیپر پڑھنا تھا وہاں۔وہ مجھے کہنے لگے کہ پہلا فقرہ جب 947