تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 937 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 937

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پچیم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ تنزانیہ اسلام کی ترقی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے ہر دم تیار رہنا چاہئے پیغام بر موقع جلسه سالانہ جماعت احمد یہ تنزانیہ منعقدہ 12 تا 14 فروری 1982ء بر به آپ کے خط سے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ مورد گورو اور ار نگار ریجنز کی جماعتیں 12 فروری سے لے کر 14 فروری تک اپنا جلسہ سالانہ منعقد کر رہی ہیں۔خدا تعالیٰ اس سلسلہ اور اس میں شمولیت کرنے والوں کو بڑی برکتیں عطا فرمائے۔خدا کرے کہ آپ کا یہ جلسہ نہایت کامیاب ثابت ہو۔اس موقع پر میری یہ نصیحت ہے کہ آپ سب کو ہمیشہ اسلام کی ترقی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے ہر دم تیار رہنا چاہئے۔خدا تعالیٰ آپ سب کو اپنی برکتوں اور رحمتوں سے نوازے۔آمین۔( دستخط) مرزا ناصر احمد ( مطبوعه روز نامہ الفضل 27 اپریل 1982ء) 937