تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 922
خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم قوت احسان ہے، جس کے ذریعہ سے ہم جیسے کمزور اور غریب اور دنیا کے دھتکارے ہوؤں نے کوشش کرنی ہے اور لوگوں کے دل جیتنے ہیں۔لیکن کوشش بہر حال ہم نے کرنی ہے۔کیونکہ جماعت احمدیہ اسی غرض کے لئے پیدا کی گئی ہے۔اگر آپ کوشش نہیں کریں گے تو خدا تعالیٰ ایک اور قوم لے آئے گا ، جو یہ کوشش کرے گی۔لیکن خدا کے منصوبوں کو نہ کسی کا تعصب اور نہ کسی کی کمزوری اور indifference بے پرواہی) نا کام کر سکتی ہے۔خدا کے منصوبوں نے تو بہر حال کامیاب ہونا ہے۔اس لئے غلبہ اسلام کی مہم کے لئے تیار ہو جائیں۔وہ صدی جس کے اندر ہم نے روحانی ہتھیاروں کے ساتھ سامنے سے بھی اور کونے کونے سے دھاوا بولنا ہے اور اسلام کے نور کا حسن کا ، قوت احسان کا ، خدمت کا اور پیار کا جلوہ ظاہر کرنا ہے، جس میں کوئی شر نہیں، کوئی دکھ نہیں، کوئی فتنہ نہیں، کوئی انسان انسان میں تفریق نہیں، کوئی حق تلفی نہیں ہوتی۔میں بڑا سوچتا رہتا ہوں۔قرآن کریم نے نوع انسانی کی زندگی میں جو معاشرہ پیدا کرنا چاہا ہے، وہ تو اتنا پیارا معاشرہ ہے کہ یہ کہنا مشکل ہو جائے گا، سوائے اس کے کہ ایک جنت ایک انسان کے لئے تھوڑے عرصہ کے لئے ہے اور دوسری ابدل آباد کے لئے ہے، خدا تعالیٰ اس دنیا میں جو جنت پیدا کرنا چاہتا ہے، اس سے یہ جنت کس طرح کم خدا تعالی دنیا جان پیدا کرنا سے کس طرح تم ہے، جو خدا تعالیٰ مرنے کے بعد اپنے پیارے بندوں کو عطا فرمائے گا۔اس مختصر تمہید کے بعد اور مختصر سی تمہید اس لئے کہ جو میں نے بات شروع کی تھی ، وہ تو پھر بڑی لمبی چلتی ، اگر میں وہ منصوبے یا کام جو کرنے والے ہیں، ان کو بیان کرتا۔میں نے ایک مثال دے دی ہے، آپ کو سمجھانے کے لئے کہ کیا کرنا ہے؟ ہم نے اس کے لئے بہر حال تیاری کرنی ہے۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 03 تا 05 اپریل 1981ء) 922