تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 911 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 911

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسہ سالا نہ قا قادیان اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر کامل یقین رکھیں اور قربانیاں پیش کرتے چلے جائیں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان منعقدہ دسمبر 1981ء بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر احباب کرام! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بے حد مسرت ہوئی کہ آپ کو ایک بار پھر سالانہ جلسہ کے موقع پر احمدیت کے دائمی مرکز قادیان میں جمع ہونے کی توفیق مل رہی ہے۔میری دعا ہے کہ آپ کا یہ سالانہ جلسہ ہر لحاظ سے کامیاب اور بابرکت ثابت ہو اور اللہ تعالیٰ آپ سب دوستوں اور عزیزوں کو، جو اس جلسہ میں شامل ہور ہے ہیں، اپنے بے شمار فضلوں اور انعامات سے نوازے۔آمین عزیز و! آج سے بانوے سال قبل قادیان کی مقدس سرزمین سے (حضرت اقدس۔ناقل ) کے ذریعہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے جو آواز بلند ہوئی تھی ، آج خدا کے فضل سے اس آسمانی آواز کی صدائے بازگشت دنیا کے ہر حصے اور ہر کونے سے سنی جاسکتی ہے۔اور اس خدائی آواز پر لبیک کہنے والوں کی تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک کروڑ سے بھی زائد ہو چکی ہے۔کیا یہ حضرت اقدس۔ناقل ) کی صداقت کا ایک عظیم نشان نہیں ہے؟ یہ تو ایک ایسا نشان ہے، جو دوست، دشمن سب کو نظر آتا ہے۔اس کے علاوہ ہر بچے اور مخلص احمدی نے اپنی زندگی میں اسلام اور احمدیت کی صداقت کے بے شمار نشانات کا بذات خود مشاہدہ کیا ہے۔یہی وہ مشاہدہ ہے، جس کی بنیاد پر ہم ایک مضبوط چٹان کی طرح اس یقین پر قائم ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے (حضرت اقدس۔ناقل ) کے ساتھ احمدیت کی ترقی اور شوکت کے جو وعدے کئے ہیں، وہ سب کے 911