تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 901
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ 'ہماری جماعتی زندگی کی دوسری صدی شروع ہونے میں جو آٹھ نو سال کا عرصہ باقی ہے، یہ آنے والے سال ہماری زندگی کے بڑے اہم سال بھی ہیں اور بڑے مشکل سال بھی ہیں۔لیکن یہ آنے والے برس اتنی رحمتوں کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہیں کہ ان کا اندازہ بھی نہیں کیا جاسکتا“۔حضور نے فرمایا:۔اس لئے میں نے عورتوں کے جلسہ سالانہ میں انہیں کہا کہ ہر بات کو بھول کر صرف اس ایک بات کو ذہن میں رکھو کہ اپنے دین کو غالب کرنے کی مہم میں بیوی خاوند کے ساتھ ، بیٹی باپ کے ساتھ ، بہن بھائی کے ساتھ اور ماں بیٹے کے ساتھ مل کر ایک زندگی گزارے۔اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ اخلاص اور فدائیت سے اگر تم کام کرو گے تو جتنا تم سے ہو سکے، وہ کر دینا ، باقی میں کردوں گا۔اور سارے کے سارے کام کی جزاء تم کو دے دوں گا۔ہم نے دیکھا ہے کہ کام فرشتے آکر کر جاتے ہیں اور ثواب ہمارے نام لکھا جاتا ہے۔ہم ایک دھیلہ خرچ کرتے ہیں اور نتیجہ ایک کروڑ کا نکل آتا ہے۔یہ باقی رقم کہاں سے آئی؟ یہ اللہ نے اس میں برکت رکھ دی تھی۔حضور رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کی مثالیں دیتے ہوئے نصرت جہاں ریز روفنڈ کا ذکر فرمایا۔حضور نے بتایا کہ احباب جماعت نے 53 لاکھ روپے کی قربانی پیش کی تو دوستوں نے مجھے مشورہ دیا کہ اس رقم کور میز رو میں رکھیں اور اس سے جو منافع ملے ، اسے استعمال میں لائیں۔حضور نے فرمایا:۔میں نے پوچھا کہ کتنا منافع مل سکے گا ؟ بتانے والوں نے بتایا کہ 12 سے 14 فیصد تک منافع مل سکے گا“۔حضور نے فرمایا کہ حساب دوں گا“۔حضور نے فرمایا کہ اس پر میں نے کہا کہ میں جس سے تجارت کر رہا ہوں، اس نے مجھے کہا ہے کہ میں بے اس کا کل ابتدائی سرمایہ 3 5 لاکھ روپے تھا اور اس سال کا نصرت جہاں کا بجٹ تین کروڑ روپے سے زائد ہے۔ہم نے کتنی قربانی دی اور اللہ تعالیٰ نے اسے بڑھا کر کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔اللہ تعالیٰ نے نصرت جہاں سیکم کے تحت قائم ہونے والے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفار کچھ دی۔901