تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 900
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم افریقہ میں احمدیت کی ترقی کے ضمن میں حضور نے نانا کے ایک مخلص احمدی دوست کا ذکر فرمایا ، جو جرمنی میں غانا کے سفیر ہیں۔جنہوں نے اس جلسہ سالانہ میں تقریر بھی کی ہے اور وہاں جماعتی ترقی کے حالات بتائے ہیں۔افریقہ کے موضوع پر اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ حضرت مصلح موعود کا یہ خیال تھایا یہ پیش گوئی تھی، جو مرضی سمجھ لیں کہ آنے والے زمانے میں دنیا کی لیڈرشپ ان افریقن اقوام کے ہاتھ میں ہوگی۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ 1970ء میں جب میں نے افریقہ کا دورہ کیا تو میں نے بھی یہی کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ آنے والی زندگی میں دنیا کی قیادت آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہوگی۔بشرطیکہ آپ کے ہاتھ میں احمدیت کا جھنڈا ہو۔پھر ساری نوع انسانی آپ کے ماتحت آجائے گی“۔حضور نے فرمایا کہ احمدیت لوگوں کے ذہنوں میں بڑا خوشگوار انقلاب پیدا کرتی ہے۔اور سب سے پہلی جو خوشکن تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے، یہ ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق اور آپ پر بے شمار درود بھیجنے والے بن جاتے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ میں نے اپنے دورے کے دوران یہ تاثر لیا ہے کہ اگر چہ ہم بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بڑا درود بھیجنے والے ہیں۔لیکن ان کو تو اس وقت تک چین ہی نہیں پڑتا، جب تک وہ آنحضور پر درود نہ بھیج لیں۔وہ اپنی گاڑیوں میں لاؤڈ سپیکر لگا کر بے دھڑک اور بے فکر ہو کر صل على نبينا صل على محمد کا ورد کرتے پھرتے ہیں“۔حضور نے فرمایا کہ اس بابرکت طرز عمل کی وجہ سے وہاں کی جماعت بڑی برکتیں پارہی ہے۔اور جو بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والا ہوگا ، وہ بڑی برکتیں پائے گا اور بڑی خیر حاصل کرے گا“۔مطبوعہ روز نامہ الفضل 07 جنوری 1982ء) 900