تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 899 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 899

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء احمدیت لوگوں کے ذہنوں میں بڑا خوشگوار انقلاب پیدا کرتی ہے خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء بر موقع جلسہ سالانہ حضور نے فرمایا:۔اس صدی کا جو پہلا سال گزرا ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بے انتہا نشانات دکھائے ہیں، جو بڑی عظمتوں اور برکتوں کے حامل ہیں۔حضور نے سب سے پہلے پین میں بننے والی مسجد کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ سپین میں 745 سال کے بعد وہاں تعمیر کی جانے والی سب سے پہلی مسجد کی تعمیر مکمل ہوگئی۔اس کے میناروں کی شکل بھی بہت خوبصورت ہے۔حضور نے فرمایا کہ قادیان میں جو مینارہ ہے، اس کے بارے میں میرا یہ تاثر ہے کہ اس مینار کی خوبصورتی تمام دوسرے میناروں سے بڑھ کر ہے۔مسجد پین میں جو مینار بنائے گئے ہیں، ان میں قادیان کے مینارہ کا تناسب قائم رکھا گیا ہے۔اور مسجد کے آرکیٹیکٹ صاحب نے ، جو کیتھولک عیسائی ہیں، کوشش کر کے مینارہ قادیان کے اوپر کے حصے کی کامیاب نقل کی ہے۔حضور نے جاپان میں اس سال قائم ہونے والے نے مشن ہاؤس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ مشرق کی طرف جاپان میں اس سال نیا مشن ہاؤس خرید لیا گیا۔جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے خود رقم اکٹھی کی ہوئی تھی۔حضور نے فرمایا:۔”جب مجھ سے پوچھا گیا کہ مکان مل رہا ہے، خریدنے کی اجازت دی جائے تو میں نے پوچھا کہ اس کے لئے رقم کہاں سے آئے گی؟ اس پر تحریک جدید نے کہا کہ پیسے تین بیرونی ملکوں کی جماعتوں کے پاس موجود ہیں۔اس طرح سے وہ مکان خرید لیا گیا“۔حضور نے اس سال نازل ہونے والے تیسرے اہم فضل کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کے علاوہ کینیڈا اور امریکہ میں بھی بہت وسعت حاصل ہوئی ہے۔افریقہ کے بہت۔حصوں میں بھی ترقی ہوئی ہے۔899