تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 891 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 891

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیا جماعت احمدیہ میں شامل ہونے کی وجہ سے ہمارے کندھوں پر عظیم ذمہ داری ہے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کیفیا منعقدہ 18 تا 20 دسمبر 1981ء بر عزیز از جان بھائیو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بے حد مسرت ہوئی کہ آپ 20, 18,19 دسمبر کو اس مقام (matawa ) پر جلسہ سالانہ منعقد کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے لئے ، آپ کے ملک کے لئے اور سارے مشرقی افریقہ کے لئے یہ جلسہ ہر لحاظ سے بابرکت کرے۔اپنے اوقات دعاؤں، ذکر الہی اور نوافل میں صرف کریں۔یہ امر ہمیشہ یادرکھیں کہ ( حضرت اقدس۔۔۔ناقل ) کو پہچاننے کی اور آپ کی جماعت میں شامل ہونے کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو سعادت بخشی ہے، اس کی وجہ سے ہمارے کندھوں پر عظیم ذمہ داری ڈال دی گئی ہے۔پس ان ذمہ داریوں کو باحسن طریق ادا کرنے کے لئے جہاں آپ اس راہ میں ہر قسم کی قربانیاں پیش کرتے چلے جائیں، وہاں اللہ تعالیٰ کے حضور ہمیشہ جھکے رہیں۔دعائیں کریں کہ اللہ ہرقسم کی روکیں دور فرمائے ، ہماری کمزوریاں ڈھانپ دے، ہماری خود ر ہنمائی فرمائے ، ناچیز کوششوں میں برکت ڈالے اور سب کام خود بنادے۔ہمارا خدا، قدرتوں والا خدا ہے۔ہم اس کے ناچیز بندے ہیں۔عاجز اور لاچار، بے بس و بے کس۔اسی پر ہمارا انحصار ہے، وہی ہمارا حافظ و ناصر اور مددگار ہے۔کثرت کے ساتھ استغفار کریں۔استغفر الله ربى من كل ذنب واتوب اليه پڑھتے رہیں۔کہ استغفار سے کمزوریوں پر مغفرت کی چادر ڈالی جاتی ہے، بلائیں اور مصیبتیں دور ہو جاتی ہیں اور خدا تعالیٰ کے بے شمار فضل نازل ہوتے ہیں۔حضرت اقدس۔۔۔۔ناقل ) فرماتے ہیں:۔انسان اپنی اس مختصر زندگی میں بلاؤں سے محفوظ رہنے کا کس قدر محتاج ہے اور چاہتا ہے کہ ان بلاؤں اور وباؤں سے محفوظ رہے، جو شامت اعمال کی وجہ سے آتی ہیں۔اور یہ ساری باتیں سچی توبہ سے حاصل ہوتی ہیں۔پس تو بہ کے فوائد میں سے ایک یہ بھی فائدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا حافظ اور نگران ہو جاتا ہے۔اور ساری بلاؤں کو خدا 891