تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 886
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم - پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا اذیتیں برداشت کرتی ہے۔اس کی پیشانی پر بل نہیں آتا۔کیونکہ اسے یقین ہے کہ قدرتوں والا خدا آسمان اور زمین کا خدا اس کے ساتھ ہے، وہ اسے ہرگز ضائع نہیں کرے گا، انشاء اللہ۔یہ مشکلات، آزمائشیں ، اذیتیں عارضی ہیں۔ان سے غرض تزکیۂ نفس اور صدق وصفا کی پہچان ہے۔ان آزمائشوں اور ابتلاؤں کے پیچھے خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کی محبت کی جنتیں پنہاں ہیں۔دعائیں کریں کہ اللہ تعالی محض اپنے فضل سے ابتلاؤں اور آزمائشوں کا یہ دور کامیابی اور کامرانی کے ساتھ جلد ختم کردے اور ہمیں اپنی رضا اور خوشنودی کی جنتوں میں پناہ دے دے۔حضرت اقدس ناقل ) فرماتے ہیں:۔۔اگر تم صدق اور ایمان پر قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے۔اور آسمانی سکینت تم پر اترے گی اور روح القدس سے مدد دیئے جاؤ گے اور خدا ہر ایک قدم میں تمہارے ساتھ ہوگا اور کوئی تم پر غالب نہیں ہو سکے گا۔خدا کے فضل کی صبر سے انتظار کرو۔گالیاں سنو اور چپ رہو۔ماریں کھاؤ اور صبر کر داور حتی المقدور بدی کے مقابلہ سے پر ہیز کرو تا آسمان پر تمہاری قبولیت لکھی جاوے۔یقین آیا درکھو کہ جولوگ خدا سے ڈرتے ہیں اور دل ان کے خدا کے خوف سے پگھل جاتے ہیں۔انہی کے ساتھ خدا ہوتا ہے۔" اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔تذكرة الشهادتين، روحانی خزائن جلد 20 صفحه 68) ( دستخط) مرزا ناصر احمد (میر) 886 (مطبوعه روزنامه افضل 28 اپریل 1982ء)