تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 884
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اس راہ میں قربان کرنے کے ساتھ ساتھ دعاؤں پر زور دیں۔اس کے حضور روئیں کہ اے اللہ ! تو ہم ناچیز بندوں پر رحم فرمادے، اپنی حفاظت میں لے لے، ہر آن ہماری راہنمائی فرما، مدد فرما، نصرت فرما، ہماری حقیر قربانیوں کو قبول فرما، ہماری کوششوں میں برکت ڈال محض اپنے فضل سے دنیا میں ایک پاک تبدیلی، عظیم تغیر پیدا کر دے۔اپنے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں پیدا کر دے اور دنیا کو اپنے حضور جھکا دے۔اے اللہ ہم کیا، ہماری کوششیں کیا ، (حضرت اقدس۔ناقل ) جن عظیم مقاصد کے لئے معبوث ہوئے ، زمین و آسمان کے مالک تو ان کا حصول آسان کر دے۔ہم ناچیز بندوں کو صدق ووفاء ایثار و فدائیت اور عجز و انکساری کی ان راہوں پر چلا ، جو تیری پسندیدہ راہیں ہیں۔اس راہ میں ہر قربانی پیش کرنے کی توفیق عطا فرما اور اسے قبول فرما کے یہ بھی تیرا احسان ہوگا۔پس دعاؤں پر زور دیں اور عاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکیں سیدنا حضرت اقدس تناقل ) فرماتے ہیں:۔وو ہماری جماعت کو چاہئے کہ راتوں کو روروکر دعائیں کریں۔اس کا وعدہ ہے، ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن: 61) عام لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ دعا سے مراد دنیا کی دعا ہے۔وہ دنیا کے کیڑے ہیں،اس لئے اس سے پرے نہیں جاسکتے۔اصل دعا دین ہی کی دعا ہے“۔ج ( ملفوظات جلد پنجم صفحه 132) يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو۔آپ کے لئے دن رات دعائیں کرنے والا آپ کا بہی خواہ، آپ کا ہمدرد، آپ کا محبت دستخط (مرزا ناصر احمد) ( المائدة ) 10۔11۔81 ( مطبوعه روزنامه الفضل مورمحه یکم فروری 1982ء) 884