تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 883
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس ہماری ساری کوششیں ، سارے منصوبے قیام تو حید کے لئے وقف ہیں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ ماریشس منعقدہ 5,6 دسمبر 1981ء عزیز از جان بھائیو! بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ود نصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بے حد مسرت ہوئی ہے کہ آپ ان دنوں جماعت ہائے احمد یہ ماریشس کا سالانہ جلسہ منعقد کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ یہ اجتماع اپنے فضل سے ہر لحاظ سے بابرکت کرے۔ذکر الہی ، دعاؤں اور نوافل میں یہ دن گزاریں۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔(آمین) ہمیں یہ امر یا درکھنا چاہئے کہ پندرھویں صدی اپنی عظیم ذمہ داریوں کے ساتھ شروع ہو چکی ہے۔بلکہ اس میں سے ایک سال بھی گزر چکا ہے۔ہم اللہ تعالیٰ کے نہایت ہی عاجز بند ہے ہیں۔بے بس و بے کس، کمزور اور نا تواں، عاجز ولا چار محض اس کے فضلوں پر زندہ ہیں۔اس کے بے شمار فضل اور بے شمار رحمتیں موسلا دھار بارش کے قطروں کی طرح ہم پر نازل ہورہے ہیں۔ہر صبح اپنے ساتھ نئی رحمتیں اور نئے فضل لے کر آتی ہے، ہر رات بے شمار برکات کی حامل ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں اور رحمتوں کا ہم صحیح معنوں میں شکر ادا نہیں کر سکتے۔ہر صبح خدا کے فضل سے ہمارا قدم پہلے سے کہیں آگے ہوتا ہے۔دنیا ہمیں کچھ کہتی رہے، کچھ بجھتی رہے، ہمارے دلوں میں ایک ہی لگن اور ایک ہی تڑپ ہے کہ دنیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرنے لگے، آپ کی غلامی کا طوق اپنی گردنوں میں ڈال لے اور خدائے واحد و یگانہ کے آگے جھک جائے۔ہماری ساری تو جہات ، ساری کوششیں ، سارے منصوبے اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے وقف ہیں۔مگر ہم کیا! ہماری کوششیں کیا ! ہماری قربانیاں کیا ! جب تک اللہ تعالیٰ کی خاص مد داور نصرت اور تائید شامل حال نہ ہو، ہم اس عظیم مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس لئے اپنا سب کچھ 883