تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 882
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اکتوبر 1981ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ (الذاريات: 56) کی ہدایت کے مطابق وہ باتیں، جو ہر احمدی کے ذہن میں ہر وقت حاضر رہنی چاہئیں تھیں لیکن بعض لوگ بھول جاتے ہیں ، وہ یاد دلاؤں گا، انشاء اللہ۔خدا میری زبان میں تا شیر دے اور آپ کے دلوں میں تاثیر قبول کرنے کی طاقت بخشے۔آمین نمازیں ہم جمع کریں گے اور پھر اپنے وقت کے اوپر انصار اللہ کا اجتماع انشاء اللہ شروع ہو جائے گا۔بہت دعاؤں کے ساتھ اور عاجزی کے ساتھ یہ دن گزاریں اور ساری دنیا کے لئے دعائیں کریں۔میں نے بار بار کہا اور کہار ہوں گا کہ ہمیں کسی سے عداوت نہیں ، مخالفت نہیں۔جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمارے دشمن ہیں، ہم انہیں بھی یہ سمجھانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے دشمن نہیں ہیں۔ان کے لئے بھی دعائیں کریں اور ان کے لئے بھی دعائیں کریں، جود ہر یہ ہیں اور بت پرست ہیں۔بڑے ظالم ہیں، وہ اپنے نفسوں پر ظلم کرنے والے کہ خدا تعالیٰ، جس نے اعلان کیا تھا کہ میں نے اپنے قرب کی راہیں تمہارے لئے کھول دیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ۔بڑی چوڑی شاہراہیں ہیں یہ۔لیکن وہ لوگ ان کی طرف توجہ نہیں کرتے۔غیر مطمئن بھی ہیں اپنی زندگی سے ، اطمینان نہیں انہیں۔اندھیرے میں بھٹک بھی رہے ہیں لیکن اسلام کی روشنی ابھی تک قبول کرنے کے لئے ان کے اندھیرے تیار نہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے اندھیروں کو بھی دور کرے۔اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کی جو روشنی ہے، اس کے اندروہ اپنی زندگی گزارنے لگیں۔(رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ ) 882