تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 880
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اکتوبر 1981ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم صحیح ہے، بہت سی آنکھیں ابھی نہیں دیکھتیں اسے۔لیکن یہ جو فرق ہیں، اس اٹھارہ سالہ دور میں۔(اٹھارہ سالہ زمانہ کوئی بڑا زمانہ نہیں۔اس میں دیکھو غیر ممالک کو اللہ تعالیٰ نے اکتیس لاکھ سے اٹھا کر چار کروڑ، اٹھارہ لاکھ پر پہنچا دیا۔بڑا فضل ہے خدا کا۔دنیا میں اربوں روپے کے مالک ہیں، جو پانچ روپے بھی خدا کے لئے دینے کے لئے تیار نہیں۔اور اب ایسے لوگ بھی پیدا ہو گئے۔اس کے اندروہ جو ابھی تحریک ہوئی تھی خدام الاحمدیہ کی طرف سے مساجد فنڈ کی ، وہ رقوم شامل نہیں ہیں، اس کے اندر صد سالہ کی رقوم شامل نہیں ہیں، اس کے اندر ( یہ جو نگر Figure ہے) چار کڑور ، اٹھارہ لاکھ کی۔جو برکت اللہ تعالیٰ نے نصرت جہاں کی سکیم میں ڈالی تھی ، وہ شامل نہیں ہے۔اس کے اندر وہ جو میں نے بتایا تھا، بڑا لطف آیاد ہراؤں گا پھر۔بڑی مزے دار چیز ہے۔پانچ سات سال ہوئے کیلگری، شمال مغربی کینیڈا میں ایک شہر ہے۔وہاں ایک چھوٹی سی جماعت تھی۔انہوں نے لکھا کہ ایک گھر ہمیں مل رہا ہے ،مشن ہاؤس کے لئے قریباً ستر ہزارڈالر کا۔کچھ رقم ہم نے اپنے چندوں سے اکٹھی کی ہے، اس کے لئے ، کچھ مدد کرے، ہمارا مرکز۔تو ہم وہ خرید لیں ، تربیت کے لئے مل بیٹھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ کوئی جماعت کا مرکز ہو۔ان کو اجازت دے دی۔اور وہیں ان کے پاس جو ایسے چندوں کی رقوم تھیں، جو وہ خود خرچ نہیں کر سکتے تھے، ان میں سے خرچ کرنے کی اس مد میں اجازت دے دی گئی۔یہ چند سال پہلے کی بات ہے۔اب انہوں نے خط لکھا مجھے چند ہفتے ہوئے کہ کیلگری سے سات میل کے فاصلہ پر یہ جو عمارت خریدی گئی ، یہ بمشکل ایک کنال جگہ ہوگی۔اور چھوٹے چھوٹے تین، چار کمرے۔میں پچھلے سال گیا ہوں تو وہاں میں نے نماز بھی پڑھی۔) چالیس ایکٹر زمین جس میں ایک مکان بنا ہوا ہے، جو اتنا بڑا ہے کہ آپ اور سارا قافلہ بھی وہاں ٹھہر جائے تو آسانی سے ٹھہر سکتا ہے۔جو مشن ہاؤس پہلا ہے، اس سے کہیں بڑا۔اور وہ ہمیں مل رہا ہے، تین لاکھ ، پچاس ہزار ڈالر کا۔( کینیڈین ڈالر) اور رقم کی ہمیں فکر نہیں۔کیونکہ جو ستر ہزار میں مشن ہاؤس خریدا تھا، وہ ہمیں امید ہے کہ چار لاکھ اور میں ہزار یا تمیں ہزار ڈالر (کینیڈین ڈالر) میں بک جائے گا۔تو میں نے سوچا کہ خدا نے جو ہم پر احسان کیا اور پیار اس طرح کیا کہ جو تم لوگوں نے مشن ہاؤس خریدنے کے لئے ستر ہزار کی رقم خرچ کی تھی، یہ پکڑ اپنی رقم۔اور وہ جو ساڑھے تین لاکھ ڈالر کا مکان مل رہا ہے، اس میں ایک دھیلہ بھی کسی جماعت کے فرد کا حصہ نہیں ہے۔وہ سب خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت نے اس کا سامان پیدا کیا۔وہ بھی اس میں شامل نہیں۔880