تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 865 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 865

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء نہیں رہتی۔خالی دودھ پینے سے صحت اچھی نہیں رہتی۔خالی اخروٹ اور بادام اور پستہ وغیرہ کھانے سے صحت اچھی نہیں رہتی۔بلکہ اب تو بڑی تفصیل میں انسانی دماغ نے تحقیق کی اور بہت ساری شکلیں بنا کے صحیح توازن انسانی غذا میں قائم کر دیا۔جس کے نتیجے میں انسان کی صحت بہت اچھی ہو جاتی ہے۔اور تیسری چیز یہ کہ جو کھایا جائے ، اسے بچایا جائے۔یعنی ورزشیں ایسی ہونی چاہئیں، جن سے غذا جزو بدن بن جائے۔اور یہ ہا کی وغیرہ کی بات نہیں میں کہہ رہا بلکہ ہر احمدی، ہر عمر کا احمدی، ہر جنس کا مرد وزن احمدی جو ہے، وہ کھانا ہضم کرنے کے سامان پیدا کرے۔جو مختلف ہیں۔مثلاً میں نے (اب زیادہ باہر نہیں نکل سکتا تو گھر میں اپنے کمرے میں ہی ایسا سائیکل رکھا ہے، جو مجھے بتادیتا ہے کہ میں نے اتنے کلومیٹر سائیکل پر سفر کر لیا ہے۔تو ورزش جنہوں نے کرنی ہو، انہوں نے اپنے لئے طریقے نکال لئے۔صحت کے اچھے رکھنے کے لئے چوتھی چیز جو ہے، وہ اخلاقی بدیوں سے بچنا ہے۔یہ نہایت ضروری ہے۔جو شخص ذہنی آوارگی میں مبتلا ہو، اس کی صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔جو شخص جسمانی بدیوں میں مبتلا ہو، اس کی صحت بھی اچھی نہیں رہتی۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے، جو کسی سمجھدار آدمی سے چھپی ہوئی نہیں۔پھر سب کچھ کرنے کے بعد ایک یہ چیز ہے، جو سب سے اہم ہے کہ دعا کے ذریعے اللہ جل جلالہ کی رحمت کو جذب کیا جائے۔قرآن کریم نے بڑے حسین پیرایہ میں بتایا کہ صحتیں اچھی رکھو۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق، جن پر انہوں نے احسان کر کے ان کے ڈنگر کو پانی پلا دیا تھا اور لڑکی نے اپنے باپ کو کہا کہ جسے تو اجرت پہ رکھے ، سب سے اچھا وہ ہے، الْقَوِيُّ الْآمِينُ (القصص : 27) جوطاقتور ہو اور جسمانی طور پر بددیانتی نہ کرتا ہو۔جس کی طاقت نہ ہوگی، وہ جسمانی بددیانتی کرے گا۔مثلاً جانور چرانے کے لئے باہر گیا ہے، اتنی طاقت نہیں ہے کہ سارا دن جانوروں کے ساتھ پھرے۔ایک درخت کے نیچے بیٹھ جائے گا، چاہے بھیڑ یا بھیڑوں کو کھا جائے۔تو القوی ہو ، جو جسمانی کمزوری کے نتیجہ میں بددیانتی کا مرتکب نہیں ہوگا۔اور الامین اخلاقی کمزوری کی وجہ سے وہ بد دیانتی کا مرتکب نہیں ہوگا۔جو توی بھی ہوگا، دیانتدار ہوگا، اپنے جسم کی صحت کے لحاظ سے۔اور امین بھی ہوگا ، اپنے اچھے اخلاق کے لحاظ سے، وہ دیانتدار ہو گا۔جس میں دود یا نتداریاں پائی جائیں گی ، اس سے اچھا اور کون سا مز دور تمہیں مل سکتا ہے۔865