تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 863 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 863

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء ان نو سالوں میں ہم نے استقبال جو انگلی صدی کا کرنا ہے، اس میں اپنی قربانیاں دے کے اپنے نفس کی اصلاح کر کے ایک مضبوط ، ہر لحاظ سے پالنڈ (Polished) اور مہذب جماعت کا ایک حصہ قائم کرنا ہے۔اس نوسال میں بنیاد رکھی جانے والی ہے۔قربانیاں اپنی انتہاء کو پہنچ جائیں گی۔اس کے لئے آپ کو تیار ہونا چاہیے۔عشق کی مستی، اخلاص اور ایثار کی شعائیں ساتوں آسمانوں کی رفعتوں کو چھونے لگیں گی۔جو یہ نو سال ہیں، وہ آنے والے حالات کی وسعتوں کے لئے بطور بنیاد کے ہوں گے۔اور آنے والے حالات اپنی وسعتوں کے اعتبار سے ہم سے چار مطالبات کرتے ہیں۔اور یہ چار مطالبات ہماری زندگیوں کا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی توجہ ہر غیر سے ہٹا کر اللہ، جو ہمیں پیدا کرنے والا ہے، اس کی طرف مرکوز کریں۔اور فنا کا چولہ پہن کر اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کا عہد کریں۔چار مطالبات یہ زمانہ ہم سے کرتا ہے۔یہ مطالبہ کہ اللہ تعالیٰ نے جو جسمانی طاقتیں ہمیں عطا کی ہیں، ان کی نشو و نما کو کمال تک پہنچانا۔جسمانی طاقتوں کی نشو و نما کو کمال تک پہنچانابڑا ضروری ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر زور دیا، قرآن کریم نے ایک بڑے لطیف انداز میں اس کا ذکر کیا۔ہر فطرتی طاقت (جسمانی طاقت بھی ہماری فطرت کا ہی ایک حصہ ہے۔) مجاہدہ کے ذریعے درجہ بدرجہ بتدریج ترقی کرتی اور کمال کو پہنچتی ہے۔یہ ایک دن کا کام نہیں کہ جادو پڑھا آپ نے اور پھونک ماری ، آپ کی جسمانی طاقتیں جو ہیں، وہ اپنے کمال نشو ونما تک پہنچ جائیں۔نہیں بلکہ یہ خدا تعالیٰ کا قانون ہے، جو اس کا ئنات میں ہمیں نظر آ رہا ہے۔انسان میں بھی یہی جاری ہے۔انسان کے متعلق جب بات کرتا ہوں تو کہتا ہوں کہ ہر فطرتی طاقت مجاہدہ کے ذریعے اور درجہ بدرجہ بتدریج کمال کو پہنچتی ہے۔اس کے لئے مسلسل ایک مجاہدے کی ، ایک جدو جہد کی، ایک سعی کی ضرورت ہے۔اور جو حالات ہیں، آنے والے زمانہ مستقبل کے، وہ ہم سے جو چار مطالبات کر رہے ہیں، ان میں سے (() یہ ہے کہ:۔جماعت احمد یہ دنیا میں سب سے زیادہ صحت مند جماعت ہو۔بڑا ضروری ہے یہ۔پہلے زمانہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو تربیت حاصل کرنے والے تھے، بڑا ہی کمال جسمانی صحت کے لحاظ سے ان میں پیدا ہوا تھا۔ایک مثال دیتا ہوں۔کسری کے مقابلے میں لڑنے والے مسلمان سارا دن تین ، چار بار تازہ دم سپاہیوں سے لڑائی لڑنے والے تھے۔دو گھنٹے لڑ کے کسری کی سپاہ کی ایک صف پیچھے ہٹ جاتی تھی ، تازہ 863