تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 71 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 71

تحریک جدید- ایک اپنی تحریک۔۔۔جلد پنجم وو اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 08 مارچ 1974ء میں نے یہ بتایا ہے کہ جب انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال پیدا ہو جاتا ہے اور پھر انتہائی طور پر بجز کا احساس اور قربانی کا جذبہ بیدار ہو جاتا ہے تو اس کے بعد انسان نا کام نہیں ہوا کرتا۔ہماری جماعت ایک چھوٹی سی جماعت ہے مگر خشية الله اور انفاق فی سبیل اللہ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔گذشتہ جلسہ سالانہ پر میں نے جماعت کے سامنے ایک منصوبہ رکھا تھا۔میں نے اس منصوبے کے اعلان سے پہلے بڑا غور کیا، بہت دعائیں کیں، دوستوں سے مشورے کئے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ اس سلسلہ میں میری طرف سے صرف اڑھائی کروڑ روپے کی مالی تحریک ہونی چاہیے۔تاہم میرا دل یہ کہہ رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرنے والا ہے، اس لئے یہ رقم پانچ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔چنانچہ جلسہ سالانہ کے موقع پر جب میں نے اس منصوبہ کا اعلان کیا تو میں نے اس کا ایک خاکہ بیان کیا تھا، اس کی تفصیل میں انشاء اللہ مجلس مشاورت پر بتاؤں گا۔ساتھ ہی میں نے یہ بھی اعلان کر دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے امید ہے کہ یہ رقم اڑھائی کروڑ سے بڑھ کر پانچ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اس منصوبہ کے لئے وعدوں کی رقم پانچ کروڑ سے اوپر نکل چکی ہے۔فالحمد لله علی ذلک۔اور اب میرا یہ خیال ہے کہ یہ رقم نو کروڑ روپے بلکہ شاید اس سے بھی آگے نکل جائے گی۔میں نے اپنے ایک پچھلے خطبہ میں نام لے کر بتایا تھا کہ 51 بیرونی ممالک کی جماعتوں کے وعدے نہیں ملے۔ان میں سے اب تک صرف 11 ملکوں کے وعدے ملے ہیں۔پھر ابھی اندرون ملک کی بہت سی جماعتوں کے وعدے موصول نہیں ہوئے۔کیونکہ میں نے مشاورت تک وعدہ جات کی وصولی کی میعاد مقرر کر رکھی ہے۔اور ابھی مشاورت میں کئی دن باقی ہیں۔علاوہ ازیں وہ نسلیں ، جو موج در موج احمد بیت میں داخل ہوں گی یا ہمارے بچے اور نو جوان تعلیم سے فارغ ہو کر اگلے پندرہ سال میں کمانے والی دنیا میں داخل ہوں گے، وہ تو ابھی اس منصوبہ میں شامل نہیں ہوئے۔ان کا تو ہمیں بھی پتہ نہیں اور ان بچوں کو بھی پتہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کس قدر اقتصادی رحمتیں بھی ان پر نازل کرے گا۔پس ابھی تو وقت ہے۔کئی اور لوگوں کی طرف سے اپنے اپنے وقت پر وعدے آئیں گے اور وہ بھی بڑھ چڑھ کر اس تحریک میں حصہ لیں گے۔اور اس طرح تو شاید یہ رقم 9 کروڑ روپے سے بھی بڑھ جائے گی۔ویسے اصولاً ہمارا یہ تجربہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی عظمت دل میں بیٹھ جائے اور انسان نہایت عاجزی اور تضرع کے ساتھ خدا کے حضور جھک جائے اور بغیر ریاء کے اور بغیر فخر کے دعاؤں میں لگ جائے تو خدا تعالیٰ اسے کسی چیز سے محروم نہیں رکھتا۔71