تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 861
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء کہنے لگے کہ حکومت وقت نے جو مذہبی آزادی کا اعلان کیا، اس کے بعد آپ پہلی جماعت ہیں، جن کو تو فیق ملی ہے، اس ملک میں مسجد بنانے کی۔یعنی اس آزادی کے اعلان کے بعد اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے ہمیں توفیق عطا کر دی۔اور اب اس مسجد کی تعمیر قریباً مکمل ہو چکی ہے۔صرف میناروں کے اوپر کے حصے تیار ہونے والے رہتے ہیں، باقی بلڈنگ پوری تیار ہوگئی ہے۔فرش ہو گئے بجلی لگ گئی، پلستر ہو گئے ہنسل خانوں اور باورچی خانے ہیں، وہاں دو، ان کے اندر فٹنگز (Fittings) ہو گئیں ،صرف مینار بنے رہ گئے ، اس میں۔اس واسطے دیر ہوئی کہ انہوں نے پہلے جوڈیزائن بنایا تھا، اس کو بدلنا چاہتے تھے۔میں نے انہیں کہا تھا، مجھ سے پوچھے بغیر نقشہ نہیں بدلنا۔اس پر کچھ وقت لگا۔اب مجھے اطلاع ملی ہے کہ پتھر کا جو مینار بنارہے ہیں، وہ قادیان کے مینارہ کا عکس ہے۔میں نے انہیں ہدایت دی تھی ، اگر بیس فٹ اونچا مینار ہے تو ہیں فٹ میرے بھیجے ہوئے نقشہ کے مطابق بناؤ۔اس کے مطابق وہ بن رہے ہیں مینار۔اور جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا ، ( بہت سے آپ میں سے بھول گئے ہوں گے، دہرا دیتا ہوں ) اس زمین کے دو طرف ان کی بڑی سڑک گزر رہی ہے۔جس میں چار Lanes ہیں۔اور قرطبہ سے میڈرڈ جانے والی شاہراہ پر یہ زمین ہے۔جس میں پہاڑی کا شبہ ہے، اس کے سب سے اوپر کے پوائنٹ (Point) پر مسجد بن رہی ہے۔ہر آنے جانے والے کی نظر پڑتی رہے گی ، اس مسجد پر اور اس عبارت پر بھی کہ لا اله الا الله محمد رسول الله اور تیسرے یہ کہ پانچ ، سات سال ہوئے، کینیڈا میں کیلگری کے شہر میں ایک چھوٹی سی جماعت پیدا ہوگئی۔یہاں سے گئے ، دوسرے ملکوں سے آئے۔بہر حال وہاں ایک چھوٹی سی جماعت ہے۔انہوں نے ایک گھر خریدنے کے لئے چندہ اکٹھا کیا تا کہ نماز وہاں اکٹھے پڑھ سکیں، بچوں کی تربیت ہو سکے، ان کو قرآن کریم ، قاعدہ میسر نا القرآن، دینی باتیں سکھائی جاسکیں۔جب تک جماعت کا گھر نہ ہو، اس وقت تک صحیح تربیت نہیں ہوسکتی۔انہوں نے لکھا کہ ایک چھوٹا سا مکان شہر کے اندر ہمیں مل رہا ہے، قریباً ستر ہزار ڈالر کا۔آدھی رقم ہم نے آپس میں مل کے اکٹھی کرلی ہے۔بقیہ کی رقم ہمیں قرض دے دی جائے۔ہم سال بہ سال قسط وار رقم ادا کر دیں گے۔ہر چیز ہر عمل کا بابرکت ہونے کے لئے دعا پر انحصار ہوتا ہے۔دعائیں کیں، جب انشراح ہوا، میں نے کہا، لے لو۔یہ نہیں پتہ تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم پر کیا مہربانی کرنا چاہتا ہے۔یہ پانچ سات سال پہلے کی بات ہے۔اب مجھے چند ہفتے ہوئے، یہ خط ملا ان کا کہ شہر سے سات میل کے فاصلے پر چالیس ایکٹر زمین اور جو موجودہ مشن ہاؤس ہے، اس سے کئی گنے بڑا اور اچھا بنا ہوا مکان ہے، مل رہا ہے۔861