تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 860
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم کی جو ایک ذرہ نا چیز ہے، کوئی حیثیت نہیں۔وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھ میں کوئی خوبی یا بڑا ئی تھی ، جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر یہ احسان کیا۔لیکن اتنے عظیم واقعات رونما ہونے لگے، ہمارے جیسے نا چیز انسانوں کے لئے۔کس منہ سے، کن الفاظ میں حمد ادا ہو۔مثلاً اس ایک سال میں ایک تو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو جاپان میں ایک نہایت موزوں مقام پر نوتعمیر مکان خریدنے کی توفیق عطا کی اور اس کے لئے خرچ کا انتظام خدا تعالیٰ نے اپنی حکمت کاملہ سے تین ملکوں میں پہلے سے کیا ہوا تھا۔جب مجھ سے پوچھا گیا کہ یہاں مکان مل سکتا ہے تو میں نے تحریک جدید سے یہ سوال کیا کہ آپ اس کی ادائیگی کہاں سے کریں گے؟ میرے خیال میں دو لاکھ ستر یا اسی ہزار ڈالر کا وہ مکان ہے۔جس کا مطلب ہے، قریب تھیں لاکھ روپے کا۔تو انہوں نے مجھے کہا کہ پاکستان سے باہر مشرقی ممالک میں ہماری ایک جماعت ہے، اس جماعت نے کہا ہے کہ ہم ایک لاکھ ڈالر وہاں بھیجوا دیں گے اور میرے لئے حیرت کے بات یہ تھی کہ اول: ان کے پاس یہ ایک لاکھ ڈالر جمع کیسے رہا؟ دوسرے یہ کہ وہاں بھی اقتصادی حالات ایسے ہیں کہ بڑا مشکل تھا، ان کے لئے فارن ایچینچ کی اجازت لے کر ایک لاکھ ڈالر اپنے ملک سے باہر بھجوانا۔انہوں نے کہا، ہمیں اجازت بھی مل جائے گی اور ہم بھجوا بھی دیں گے۔اور باقی جو رہ جاتا ہے، ایک لاکھ ستر ، اسی ہزار ، وہ امریکہ اور مغربی جرمنی کے پاس پیسے پڑے تھے، انہوں نے کہا ، پیسوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔آپ اجازت دیں۔میں نے سوچا، میں نے دعا کی۔پھر جب میرا انشراح ہو گیا، پانچ ، دس دن کے بعد تو میں نے انہیں اجازت دے دی۔اس وقت تک وہ مکان جو مرزا مبارک احمد صاحب نے پہلے دیکھا تھا، وہ بک چکا تھا۔لیکن اس سے نسبتاً بہتر مکان چند ہزار ڈالر کی زیادتی کے ساتھ ہمیں اسی علاقے میں مل گیا۔دوسری ہماری بڑی خوش قسمتی یہ ہے کہ قرطبہ ایک صوبہ ہے، پین کا۔قریباً 745 سال قبل مسلمانوں نے خدا تعالیٰ کو بھولنے کے نتیجہ میں عیسائیوں سے شکست کھائی اور یہ صوبہ عیسائیوں کے پاس چلا گیا۔اور 745 سال تک وہاں کوئی مسجد نہیں بنائی گئی۔پچھلے سال میں نے اس صوبہ میں مسجد کی بنیاد رکھی۔اللہ تعالیٰ نے وہاں زمین خریدنے کا انتظام کر دیا۔اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام کر دیا کہ حکومت وقت نے ہمیں وہاں مسجد بنانے کی اجازت دے دی۔اور اللہ تعالیٰ نے یہ اتفاق بھی پیدا کر دیا کہ وہاں ایک چھوٹے سے قصبہ کے میر 860