تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 859
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء غلبہ اسلام کے لئے ہر شعبہ زندگی میں اقوام عالم پر بالا دستی ضروری ہے خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء برموقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، ہمارا یہ اجتماع پندرھویں صدی ہجری کا پہلا اجتماع ہے۔اس لحاظ سے بہت سی اہمیتیں اور خصوصیات اس سے وابستہ ہیں۔اس لئے میں نے یہ تحریک کی تھی کہ ہر جماعت کے نمائندے اس میں شامل ہوں۔اور انصار اللہ کے اجتماع میں بھی پاکستان کی سب جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں۔دوسری بات یہ کہ پندرھویں صدی ہجری کی ابتداء اور جماعت احمدیہ کے قیام کی دوسری صدی کی ابتداء میں قریبا نو سال کا فرق ہے۔یہ ایک وقت میں نہیں آئیں۔اور اس میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی بہت سی حکمتیں نظر آتی ہیں۔جیسا کہ ابھی میں بیان کروں گا۔زمانے کا یہ فرق بڑا اہم ہے۔یہ جونو سالہ زمانہ ہے، اس سے بھی پہلے اللہ تعالیٰ کی تائید اور توفیق سے صد سالہ جوبلی منصو بہ کا اجراء کیا گیا تھا۔اس غرض سے کہ ہم آنے والی صدی، جو جماعت احمدیہ کے قیام کی دوسری صدی ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کی وجہ سے اور اس کے نتیجہ میں غلبہ اسلام کی صدی ہے، اس کے استقبال کے لئے تیاری کر لیں۔یہ زمانے کا جو فرق ہے، نوسالہ، اس کی اہمیت اس لئے ہے کہ ہمارے قیام کی دوسری صدی، جو غلبہ اسلام کی صدی ہے اور پندرھویں صدی ہجری اور ہمارے قیام کی صدی کے درمیان یہ نو سال آئے ہوئے ہیں۔صد سالہ جوبلی منصوبہ" کے اعلان پر کئی سال گزر گئے اور ( نو سال پچھلے سال سے میں شمار کر رہا ہوں ، اب تو عملاً آٹھ سال رہ گئے ہیں۔پندرھویں صدی ہجری 80ء میں شروع ہوئی تھی۔اس صدی کا یہ پہلا اجتماع ہے۔) جو کام شروع ہو گئے تھے، ان میں تیزی پیدا کرنے کا وقت آگیا۔اور اس ایک سال کے اندر اللہ تعالیٰ کے اس قدر فضل ہم نے دیکھے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اس ایک سال میں خدا تعالیٰ کی عظمتوں کے جو نشان اور اس کے پیار کے جو جلوے جماعت احمد یہ نے دیکھے، وہ دیکھ کر ہماری عقل دنگ رہ جاتی ہے۔خدا تعالیٰ کے کسی ایک فضل کے مقابلے میں بھی انسان کو 859