تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 852
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیڈا تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اس طرح تمام دنیا پر یہ ظاہر کر دیں کہ اسلام کے احکام زبانی بحث و تمحیص کے لئے نہیں بلکہ عمل کرنے کے لئے ہیں۔اور اپنے نمونہ سے یہ بات تمام اقوام پر ثابت کر دیں۔میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور ہمیشہ آپ کو اپنی دعاؤں میں یا درکھتا ہوں۔خدا کرے کہ آپ میں سے ہر ایک مرد اور عورت، بوڑھا، جوان اور بچہ اپنے مقام کو سمجھنے والا ہو۔خدا کرے کہ آپ کی زندگیاں اسلام کی حقانیت کی عملی شہادت دینے والی ہوں۔خدا کرے کہ آپ خدا کے احکام پر عمل پیرا ہو کر اس دنیا میں اور اس دنیا میں بھی اس کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوں۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔آمین والسلام مرزا ناصر احمد ( مطبوعه روزنامه الفضل 14 نومبر 1981ء بحوالہ ماہنامہ احمد یہ گزٹ جولائی تا ستمبر 1981 صفحہ 1,2) 852