تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 840 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 840

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مئی 1981ء خدا سے عزت حاصل کرو، اعمال صالحہ کے نتیجے میں، اپنی قربانیوں کے نتیجے میں۔طارق، دنیوی جرنیل تھے، وہ جامعہ احمدیہ کے پڑھے ہوئے تو نہیں تھے۔نہ جامعہ ازہر کے تھے اور نہ جامعہ ازہر اس وقت موجود تھا۔طارق نے جو پیارا اپنے رب سے کیا، اس کا نمونہ یہ ہے، خدا نے کہا تھا، أنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِينَ (آل عمران :140) اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں تم غالب رہو گے اور تمہیں بالا دستی حاصل ہوگی۔ایمان کے تقاضوں کو پورا کرتے چلے جانا۔سات ہزار کی فوج کے ساتھ وہ سپین ، غیر ملک میں اترے ہیں اور ان کے ملک اور اس ملک کے درمیان سمندر ہے اور کشتیوں میں بیٹھ کے آئے ہیں اور اترتے ہی حکم دیا، کشتیوں کو جلا دو۔ان کے اس وقت جو جرنیل تھے، ان کے ساتھ وہ اس مقام پہ نہیں پہنچے ہوئے تھے ، جہاں طارق پہنچے ہوئے تھے۔وہ آگئے گھبراتے ہوئے۔انہوں نے کہا، ٹھیک ہے، مسلمان پیٹھ نہیں دکھاتا۔لیکن مسلمان خبریں تو پیچھے بھیجتا ہے، اپنے بادشاہ کو تو کیوں جلا رہے ہیں، یہ کشتیاں ؟ انہوں نے عملاً ، جو ان کا عمل ہے، فقرے تو مجھے یاد نہیں میرے ذہن میں لیکن ان کا عمل مجھے یاد ہے، جو انہوں نے کیا اور عمل کی زبان میں ان کو کہا ، وہ یہ تھا کہ وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق:04) جو خدا پر توکل کرتا ہے، اس کے لئے صرف خدا کافی ہے، اسے کشتیوں کی ضرورت نہیں، پڑا کرتی۔اور خدا تعالیٰ نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ یہ ایک حصہ ہے۔یعنی جو جماعت قربانیاں دے رہی ہے ، کتابیں چھاپنے کا ہے۔اب بہترین کتا ہیں اس وقت لندن میں چھپنی شروع ہو گئیں۔یعنی دنیا کی جو بہترین شکل میں کتاب آتی ہے، اسی میں قرآن کریم چھپنا چاہیے ناں۔سب سے پہلا حق کاغذ کی خوبصورتی اور حسن طباعت پر قرآن کریم کا ہے۔جو ایک کامل ہدایت ہے، بنی نوع انسان کے لئے۔اور یہ سب سے ردی کاغذ کے اوپر ہم نے چھاپنا شروع کر دیا تھا۔جماعت بھی ملوث ایک وقت میں ہوئی۔لیکن اس وقت ، جب جماعت کے پاس پیسے نہیں تھے، مجبوری تھی۔اور بہر حال ترجیح اشاعت قرآن کریم کو دینی تھی۔اس کے ظاہری جو اس کے مطالبات تھے ، وہ بعد میں پورے ہونے لگ گئے۔قرآن پیپر پر قرآن کا انگریزی ترجمہ آ گیا۔بہت سی زبانوں میں تراجم 840