تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 837 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 837

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مئی 1981ء ہیں، حسن بھی ایک طاقت ہے، نور بھی ایک طاقت ہے، قوت احسان تو ہے ہی طاقت ، اسلام کی جو طاقتیں تھیں، نور تھا اسلام کا حسن تھا، عظیم تعلیم، انسان سوچتا ہے، غور کرتا ہے عمل کرتا ہے، خوبی ہی خوبی ایک کے بعد دوسری ، دوسری کے بعد تیسری، بے شمار خوبیاں اسلامی تعلیم میں نکلتی چلی آرہی ہیں۔پہلی بار ہماری زندگیوں میں احمدیوں نے اسلام کا حسن اور خوبی جو ہے، اس سے روشناس کرایا ہمیں۔اور اب وہ زمانہ گزر گیا۔اب کسی مجلس میں اگر اسلام کی بات ہو تو ہم گردنیں اونچی کر کے اسلام کے متعلق بات کرنے لگ گئے ہیں۔ساتھ وہ یہ بھی کہتے تھے تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد کہ میں احمدی نہیں لیکن جو صداقت ہے، اسے چھپا بھی نہیں سکتا۔یہ باہر سے جانے والے لوگ تھے۔اور آج ان ملکوں میں مقامی باشندوں میں ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں، جن کے متعلق بعض دفعہ یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمارے وہ مبلغ، جو واقفین زندگی کہلاتے ہیں اور وہاں ان کو بھیجا جاتا ہے تبلیغ کے لئے اگر سارے نہیں تو بہت ساروں سے زیادہ جذبہ کے ساتھ مقامی آدمی وہاں تبلیغ اسلام کر رہا ہے۔اور اکثر ان میں سے تنخواہ لئے بغیر۔اب پچھلے سال میں گیا ہوں، نائیجیریا کے دارالخلافہ لیگوں۔اس سے اسی نوے میل کے اوپر ایک جگہ ہے، الا رو (ILaro)۔وہاں جماعت ہے، چند ہزار احمدیوں کی (علاقہ ملا کے )۔انہوں نے چار مسجد میں بنائیں۔یہ ہیں، پچیس ہزار کی آبادی ہے، غالباً ( صحیح آبادی کا مجھے پتا نہیں۔( شہر کے چاروں کونوں میں۔اس لئے کہ احمدی بکھرے ہوئے تھے شہر میں۔پھر انہوں نے ایک جامع مسجد بنائی۔جس کا افتتاح ان کی خواہش پر میں نے کیا۔جب میں وہاں گیا، وہاں میں نے یہ سماں دیکھا، ایک تو ان پانچ مساجد بنانے کے لئے انہوں نے مرکز سے ایک پیسہ نہیں مانگا۔دوسرے انہوں نے اپنے خرچ پر ایک دین (Van) دس یا بارہ سیٹر (Seater) بالکل نئی خریدی اور اس کے اوپر لکھا ہوا احمد یہ مسلم مشن کچھ اس قسم کا فقرہ لکھا ہوا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے خرچ پر (یہ اپنے خرچ پر سارا کام کر رہے ہیں۔) پانچ ، سات آدمیوں نے موٹر سائیکل لئے ہوئے ہیں اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔ہر اتوار کو ان کا ایک وفد علاقے میں جا کے تبلیغ کرتا ہے۔وہاں کچھ عرصے سے ( پہلے تو وہاں نہیں تھا) ایک مبلغ بھی ہے لیکن ایک مبلغ ہے اور باقی سات، آٹھ تو پیڈ ( Paid) نہیں ہیں۔جو گاڑی استعمال کرتے ہیں، وہ مبلغ کی نہیں ہے، وہ مرکز کی نہیں ہے۔جو موٹر سائیکل ہیں، وہ بھی ذاتی ہیں ان کے۔جو خرچ کرتے ہیں، پٹرول یا ڈیزل کے اوپر وہ اپنا خرچ کر رہے ہیں۔اور ہر ہفتے الارو کے گرد وہ جاتے ہیں۔کبھی مشرق کی طرف کبھی مغرب کو 837