تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 826 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 826

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 26 مارچ 1981ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم حضور نے افریقہ کی ایک اور تقریب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک جلسہ میں ایک بڑا پادری بھی موجود تھا۔میں نے وہاں اعلان کیا کہ نبیوں کے سردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اعلان کیا کہ میں تمہاری طرح کا ایک بشر ہوں۔اور بشر ہونے کے لحاظ سے کوئی شخص چاہے، وہ موٹی کو ماننے والا ہو یا عیسی کو ماننے والا کسی دوسرے سے بڑا نہیں۔یہ اتنا عظیم الشان اعلان تھا کہ میری بات سن کر وہ عیسائی پادری اپنی سیٹ سے یوں اچھلا، جیسے کسی نے اسے سوئی چبھودی ہو۔کیونکہ میں نے اہل افریقہ کو بتادیا تھا کہ تمہارے لئے عظمتوں کا اعلان محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو سال پہلے کر دیا تھا۔حضور نے افریقہ کے سب سے بڑے ملک نائیجیریا کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس میں بعض ایسی بھی جگہیں تھیں، جہاں احمدیوں کو برداشت بھی نہیں کرتے تھے۔وہاں پر ایک بھی پرائمری سکول نہ تھا۔ہم نے کئی سکوں کھولے۔اس کے بعد حکومت نے ان سکولوں کو قومی ملکیت میں لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ قومی ملکیت میں لئے جانے والے سکولوں کے مالکان کو معاوضہ دیا جائے گا“۔حضور نے فرمایا کہ ” میں نے اپنے آدمیوں کو کہا کہ حکومت کو کہہ دیں کہ ہم نیشنلائز یشن کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن ہم کوئی معاوضہ نہیں لیں گے۔ہم نے یہ سکول آپ کی خدمت کے لئے کھولے تھے، اب یہ سکول آپ کے ہیں“۔حضور نے فرمایا کہ ”یہ 1970ء کی بات ہے۔اب جب پچھلے سال میں دورے پر گیا تو ایک ریاست کے گورنر کا خط مجھے سفر کے دوران ملا۔اس نے لکھا کہ ہمارے ریاست میں 1/3 عیسائی ہیں، 1/3 بت پرست ہیں اور 1/3 مسلمان ہیں۔عیسائی ان 1/3 بت پرستوں کو عیسائی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اگر وہ اس میں کامیاب ہو گئے تو یہ عیسائی اکثریت کا صوبہ بن جائے گا۔اس گورنر نے لکھا کہ صرف ایک آپ کی جماعت ایسی ہے، جو اس صوبہ کو عیسائی صوبہ بننے سے روک سکتی ہے۔اور صرف جماعت احمدیہ ہے، جو عیسائیوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔اگر آپ نہیں چاہتے کہ یہ عیسائی صوبہ بن جائے تو فوری طور پر دو سکول یہاں کھول دیں“۔حضور نے فرمایا:۔میں نے فورا ہی اس کی اجازت دے دی اور اب تک شاید دو سکول وہاں جاری ہو چکے ہوں گے۔اس کے بعد اسی صوبہ کے گورنر نے لکھا کہ صرف دو سکول کافی نہیں ہیں بلکہ یہاں پر دو ہسپتال بھی کھولے جائیں۔826