تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 822 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 822

پیغام بر موقع جلسہ سالا نہ نائیجیر یا تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم سے محبت رکھتے ہیں۔قریب ہے کہ سب مالتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا، نہ کند ہو گا۔تبلیغ رسالت جلد ششم صفحہ 8-9 ایڈیشن اول ) غلبہ اسلام کا یہ دن تو بہر حال آکر رہے گا مگر اس کے لئے ہم سب کو قربانیاں دینی ہوں گی۔اس لئے آؤ آج ہم یہ عہد کریں کہ پندرھویں صدی میں اسلام کے حق میں جو انقلاب بپا ہو رہا ہے، اس کے لئے خدا تعالیٰ ہم سے جو قربانی بھی مانگے گا ، وہ ہم اس کی راہ میں پوری بشاشت کے ساتھ پیش کریں گے۔خدا تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ( دستخط) مرزا ناصر احمد 822 مطبوعه روزنامه المفضل 18 فروری 1981ء)