تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 819 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 819

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پچیم پیغام بر موقع سالانہ کانفرنس سیرالیون انعامات کو حاصل کرنے کے لئے خود کو بھی اور اپنی اولاد کو بھی تیار کریں پیغام بر موقع سالانہ کانفرنس احمدیہ مشن سیرالیون منعقده 06 تا 08 فروری 1981 ء بسم الله الرحمان الرحيم له نحمده ونصلى على رسوا و الكريم پیارے احمدی بھائیو! خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مولوی محمد صدیق صاحب مبلغ انچارج فری ٹاؤن ( سیرالیون) نے مجھے اطلاع دی ہے کہ 06,07 08 فروری 1981ء کو آپ کی سالانہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔خدا کرے، یہ کانفرنس ہر لحاظ سے کامیاب اور با برکت ثابت ہو۔اور یہ سیرالیون میں جماعت کی ترقی کی رفتار کو تیز سے تیز کرنے کا موجب ہو۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہمیں اسلام جیسا کامل اور زندہ مذہب عطا فر مایا۔جس کے ثمرات ہمیشہ اور ہر زمانہ میں ظاہر ہوتے رہے اور ہوتے رہیں گے۔چنانچہ حضرت بانی جماعت احمدیہ) فرماتے ہیں:۔زندہ مذہب وہ مذہب ہوتا ہے، جس کی زندگی کے آثار ہر وقت ثابت ہوتے رہتے ہیں۔۔۔یہ صرف اسلام ہی ہے ، جو زندہ مذہب ہے۔یہی ہے، جس کا ربیع ہمیشہ آتا ہے۔جبکہ اس کے درخت سرسبز ہوتے ہیں اور شیریں اور لذیز پھل دیتے ہیں۔(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 118,123) آج صرف جماعت احمدیہ ہی ایک ایسی جماعت ہے، جو خدا کے فضل سے باغ محمدی کے ثمرات سے حصہ پارہی ہے۔اور انشاء اللہ ہمیشہ حصہ پاتی رہے گی۔انہی ثمرات میں سے ایک شمر یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے چین کی سرزمین پر سات سو برس کے بعد ہماری جماعت کو پہلی مسجد کا سنگ بنیا درکھنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔الحمد للہ۔819