تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 815 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 815

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت ہائے احمد یہ جزائر بھی اس صدی کے آغاز میں اسلام کے لئے اپنی قربانیوں میں نمایاں اضافہ کریں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت ہائے احمد یہ جزائر نجفی برادران جماعت ہائے احمد یہ جزائر مینی السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ اپنا سالانہ جلسہ منعقد کر رہے ہیں۔اور یہ جلسہ آپ کی نئی تعمیر شدہ مسجد میں ہورہا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کے اس جلسہ کو اور نئی تعمیر شدہ مسجد کو ہر اعتبار سے آپ کے لئے اور اسلام کے لئے مبارک ثابت کرے۔یہ نئی مسجد منی میں جماعت احمدیہ کی ترقی اور اسلام کی تبلیغ واشاعت کا ایک مرکز بنے۔اور آپ کا یہ جلسہ سالانہ آپ کے ایمان و اخلاص میں اضافہ کا موجب بنے۔اور آپ کی دینی تربیتی اور تبلیغی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو۔آمین۔ہمیں یہ امر ملحوظ رکھنا چاہئے کہ اب ہم پندرھویں صدی ہجری میں قدم رکھ چکے ہیں۔یہ صدی انشاء اللہ تعالیٰ غلبہ حق کی صدی ہوگی۔یہ صدی حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی دی ہوئی اس بشارت کو پورا کرنے والی صدی ہوگی۔یقیناً سمجھو کہ اب زمانہ اسلام کی روحانی تلوار کا ہے۔۔۔عنقریب اس لڑائی میں بھی دشمن ذلت کے ساتھ پسا ہوگا اور اسلام فتح پائے گا۔میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر اس کی فتح کے نشان نمودار ہیں“۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 254,255 بقیہ حاشیہ ) لیکن ہر بشارت اپنے ساتھ نئی ذمہ داریاں بھی لاتی ہے اور نئی قربانیوں کا تقاضا بھی کرتی ہے۔پس میرا پیغام آپ کے لئے یہ ہے کہ آپ لا اله الا اللہ کا ورد کرتے ہوئے اور کثرت کے ساتھ دعائیں کرتے ہوئے ، نئے عزم کے ساتھ اس صدی کے آغاز میں اسلام کے لئے اپنی قربانیوں میں 815