تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 809
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1980ء خواہ وہ مانے یا نہ مانے لیکن اگر ہزار آدمیوں کے درمیان اس کو جواب دیا جائے گا تو 900 ضرور مان جائیں گے کہ ان کا جواب درست ہے۔ہے ہی کوئی نہیں چیز ، جہاں تک اعتقاد کا سوال ہے یا دلائل کا سوال ہے۔جہاں تک آسمانی نشانوں کا سوال ہے، ذہن رسا بھی اللہ دیتا ہے اور آسمانی نشان تو اس کی قدرتیں ہیں۔دنیا کو عجیب نظارے دکھاتا ہے۔وہ دکھاتا ہے اور دکھاتا چلا جائے گا ، چھوڑے گا نہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ وعدہ ہے۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف: 10) خدا چھوڑے گا نہیں، نوع انسانی کو جب تک نوع انسانی بحیثیت نوع محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع نہیں ہو جاتی۔یہ آپ کے کام ہیں، ان کو توجہ سے کریں۔اور اب ہم دعا کر لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ جو ذمہ داریاں ان کمزور کندھوں پر اس کی مصلحت کا ملہ نے ڈالی ہیں، ان کو پورا کرنے میں ہم کامیاب ہوں۔اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوں“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 28 تا 30 مارچ 1980ء) 809