تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 808
ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1980ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم پر گیا ہوں تو میں نے نصرت جہاں آگے بڑھو کی تحریک کی۔اس میں بھی جماعت نے جتنا میں نے کہا تھا، اس سے کہیں زیادہ یعنی 53 لاکھ روپیہ جمع کر دیا۔اور یہ 70ء کی بات ہے۔اور پھر 73ء کے جلسہ سالانہ پر میں نے جو بلی فنڈ کی تحریک کی۔جس میں نو ، دس کروڑ کے وعدے آگئے اور وصولی بھی کافی تسلی بخش ہے۔جو ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔اب صد سالہ جوبلی فنڈ سے گوٹن برگ میں مسجد بنائی۔ناروے میں ، اوسلو میں ڈیڑھ ملین کرونے سے مسجد بنائی۔یہ قریباً 32-30 لاکھ روپے بنتے ہیں۔یہ مساجد غیر ملکوں میں بنائی ہیں۔یہاں سے ایک دھیلہ نہیں باہر جا سکتا ، نہ ہم بھیجتے ہیں۔یعنی باہر کی جماعتیں خدا نے اتنی مضبوط کر دیں۔پھر خدا تعالیٰ نے فضل فرمایا جلسہ سالانہ پر غالبا میں نے آپ کو بتا دیا تھا کہ سپین میں چار کنال کا ایک ٹکڑا خرید لیا گیا ہے۔ہمارا ٹکڑا ایک بڑی سڑک سے چھوٹی سڑک نکلتی ہے، جو گاؤں کی طرف جارہی ہے، اس کے اوپر تھا۔جو بڑی سڑک ہے، اس کے اور ہمارے درمیان صرف ایک شخص کی ملکیت تھی۔کوئی ساڑھے چار، پانچ کنال کی۔کرم الہی صاحب ظفر جلسہ پر یہاں آئے تو میں نے کہا کہ اس شخص سے کہیں یا تو یہ جگہ ہمارے پاس بیچ دے، ہمارے دوطرف ماتھے ہو جائیں گے، ایک چھوٹی سڑک پر ایک بڑی سڑک پر، یا اگر نہیں بیچنا چاہتا تو ہمیں صرف 20 فٹ کا ایک ٹکڑا ایک طرف سے یا دوسری طرف سے سڑک کے لئے دے دے۔تا کہ ہم اس سڑک تک اپنے طور پر پہنچ جائیں ، چھوٹی سڑک پر چڑھے بغیر۔انہوں نے جا کر اس سے بات کی ، اس نے کہا، سارا ہی لے لو۔پوچھا کس قیمت پر ؟ حالانکہ وقت گزر چکا تھا، قیمتیں وہاں بڑھ جاتیں ہیں۔اس نے کہا، جس قیمت پر آپ نے پہلے لیا تھا۔چنانچہ کوئی مہینہ لگا اس پر مشورہ وغیرہ کرنے میں۔چند دن ہوئے اطلاع آئی ہے کہ وہ ٹکڑا بھی خرید لیا گیا ہے۔الحمد اللہ۔تو یہ دس کروڑ کے قریب مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ جمع ہو جائے گا۔اس میں زیادہ رقم غیر ممالک کی ہے۔زیادہ ضرورت بھی وہیں ہے، یہاں کی ضرورتیں بھی خدا پوری فرما رہا ہے۔میں بتایہ رہا ہوں کہ خدا کسی جگہ ہمیں کھڑا نہیں ہونے دیتا۔اگر کوئی جماعت یہ سمجھے کہ ہم آگے نہیں بڑھے، کھڑے ہو گئے ہیں اس سال تو ان کو بڑی فکر کرنی چاہئے۔ابتلاء کا دوران کے اوپر آ گیا۔ابتلاء آجاتے ہیں، اس طرح کے۔اللہ تعالیٰ اس طرح جھنجھوڑتا ہے اور جگاتا ہے۔باقی جہاں تک مسئلے مسائل کا سوال ہے، دنیا کا کوئی عالم ایسا نہیں، کوئی مسلمان عالم ایسا نہیں، جس کے پاس دلیل ہو جماعت احمدیہ کے جھوٹے ہونے کی۔جس کا جواب تسلی بخش طریقے پر ہم اس کو نہ دے سکیں۔808