تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 807
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1980ء پس جو ذمہ داری ہے، وہ چاہتی ہے اور بچے اپنی زندگی وقف کریں۔وقف کے لئے میں نے پہلے بھی سمجھایا ہے کہ ضروری نہیں، جامعہ احمدیہ میں پڑھا جائے۔یہ ضروری ہے کہ پڑھا جائے۔جامعہ احمدیہ میں پڑھنا ضروری نہیں۔البتہ پڑھنا ضروری ہے۔جامعہ احمدیہ کا نصاب پڑھنا، ضروری نہیں۔خدا تعالیٰ نے جو ایک ہی کتاب نصاب کی ہمارے ہاتھ میں دی ہے، وہ قرآن عظیم ہے۔اس کا پڑھنا، اس کو سمجھنا اور اس کے اسرار روحانی کو سمجھنا ضروری ہے۔اس لئے میں دوستوں سے بار بار کہتا ہوں کہ وہ اس طرف توجہ کریں ، اس طرف توجہ کریں ورنہ جماعت احمدیہ کے دوستو! تم خدا کی نگاہ میں جھوٹے ہو گے کہ کہتے تو یہ ہو کہ دوسروں کو بھی اسلام میں لانا ہے اور آپ خود بھی عملاً اسلام سے باہر نکلتے جارہے ہیں، دوڑتے ہوئے۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے“۔۔اب ہم دعا پر اس شوری کا اختتام کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ وہ سارے وعدے پورے فرمائے ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو دیئے گئے۔جو ہر قسم کی برکتوں کے متعلق ہیں۔مال میں برکت، جانوں میں برکت، جس چیز کو ہاتھ لگا دیں، ان میں برکت۔بڑے وعدے ہیں۔تو دینے والا اللہ ہے اور وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ (الانعام:135) اس کا ہاتھ پکڑنے والا کوئی نہیں۔جس خدا کو ہم مانتے ہیں، اس کا تو کوئی ہاتھ نہیں پکڑ سکتا۔کمزوری ہم میں پیدا ہو سکتی ہے، اس میں پیدا نہیں ہوسکتی۔اس واسطے آپ اپنے اندر کمزوری نہ پیدا کریں۔پہلے سے بڑھ کر وہ انعام دیتا چلا جائے گا۔کیونکہ وہ آپ کو ایک جگہ ٹھہرا ہوادیکھنا پسند نہیں کرتا۔خدا تعالیٰ نے انسانوں کے ان گروہوں سے، جن سے اس نے ہمیشہ پیار کیا، یہی سلوک روارکھا ہے۔سب سے بڑی یہ مہربانی ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے پیار سے بندوں کو ایک جگہ ٹھہرے ہوئے دیکھنا پسند نہیں کرتا۔ایسا سامان پیدا کرتا ہے کہ وہ آگے قدم بڑھائیں، وہ آگے قدم بڑھائیں، وہ آگے قدم بڑھائیں۔ایک چھوٹا سا نظارہ تو یہ رونما ہوا، شروع خلافت میں کہ سب سے پہلے میں نے فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک کی۔بہتوں نے مشورہ دیا ، 20 لاکھ کی کردیں، 21 لاکھ کی کر دیں۔مجھے تو نہ تجربہ تھا، نہ میں نے ساری جماعت کو اس طرح ابھی سنبھالنے کی خدا سے توفیق پائی تھی۔جو بعد میں اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی۔تو دل میں ڈر پیدا ہوتا تھا کہ پتہ نہیں جماعت کے کندھوں پر زیادہ بوجھ نہ پڑ جائے۔یہ 65 ء کی بات ہے۔جب فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک کی گئی۔پانچ سال کے بعد 70ء میں جب افریقہ کے دورے 807