تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 65 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 65

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام فرموده بر موقع سالانہ کانفرنس سیرالیون آپ کو جو بلی فنڈ کی اشاعت اسلام سے متعلق اہمیت کو سمجھنے کی توفیق عطا ہو پیغام فرموده بر موقع سالانہ کانفرنس جماعت ہائے احمد یہ سیرالیون برادران و خواهران! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته خدائے قادر قیوم آپ کی سالانہ کانفرنس کو ہر لحاظ سے مبارک بنائے اور آپ سب کو اپنے اوقات کو ذکر الہی اور غلبہ اسلام کے لئے اس کے حضور دعاؤں میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔حال ہی میں، میں نے مرکز یہ جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت احمدیہ کے جشن صد سالہ کو شایان شان طریق سے منانے کے لئے مناسب حال تیاری کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان سکیم پیش کی ہے۔23 مارچ 1989ء کو جماعت احمدیہ کے آغاز پر سو برس کا عرصہ پورا ہو گا۔اس مقصد کے لئے میں نے احمدیہ جشن صد سالہ فنڈ قائم کیا ہے اور جماعت سے اپیل کی ہے کہ اس فنڈ کے لئے اڑہائی کروڑ روپے جمع کرے۔اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے ، میں نے یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ اس مد میں پانچ کروڑ روپے تک رقم جمع ہو جائے گی۔مجھے توقع ہے کہ بفضلہ تعالیٰ جماعت اس فرض سے بطریق احسن سبکدوش ہو گئی۔یہ امر میرے لئے باعث مسرت ہے کہ سیرالیون کے مخلص احمدی ہمیشہ ہی اس قسم کی تحاریک میں بڑے جوش و خروش سے حصہ لیتے رہے ہیں۔مجھے امید ہے کہ اس موقع پر بھی وہ انعامات خداوندی کو یاد کر کے اور ان افضال کو بھی مد نظر رکھ کر جن کے وہ مستقبل میں مورد ہوں گے، اس فنڈ میں بھی فراخدلی سے حصہ لیں گے، جو سولہ سال کے عرصہ میں مکمل ہوگا۔وعدہ کرتے وقت اس پہلو کو بھی مدنظر رکھیں کہ سولہ سال کے عرصہ میں بالاقساط ادا ہونے والے وعدہ کی رقم گزشتہ تین سال میں پیش کئے جانے والے نصرت جہاں ریز روفنڈ کی رقم سے متناسب ہو۔خدا تعالیٰ آپ کو اس جو بلی فنڈ کی ، اسلام کی اشاعت اور اس کی عظمت و شوکت سے متعلق اہمیت اور افادیت کو سمجھنے اور اس فنڈ میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔خداوند کریم ہماری ان عاجزانہ قربانیوں کو از راہ تلطف شرف قبولیت سے نوازے۔آمین۔خاکسار (مرزا ناصر احمد ) الثالث خليفة المسيح مطبوعه روزنامه الفضل مورحہ 03 مئی 1974 ء) 65