تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 64 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 64

خطبہ جمعہ فرمود : 22 فروری 1974ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم میں نے بتایا تھا کہ ہمیں تو پتہ نہیں تھا، ایک منصو بہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے عاجز بندوں کے ذریعہ جاری کر دیا اور پھر وہ باتیں سامنے آ گئیں، جو اس منصوبہ کی متقاضی تھیں۔اور دل میں یہ یقین پیدا ہوا کہ جس بالا ہستی نے ، قادر و توانا نے ، جس کے علم میں ضرورت تھی ، اس نے ہمارے دماغ میں صرف منصوبہ ڈال دیا۔بعد میں کہا یہ ضرورت ہے، جس پر ہمیں یقین ہے کہ وہ ضرورت پوری ہوگی۔یعنی ہماری یہ جد و جہد کامیاب ہوگی اور ساری دنیا اکٹھی ہو کر بھی اللہ تعالیٰ کے اس منصو بہ کو ناکام بنانے کی کوشش کرے تو خود نا کام ہو جائے گی ، خدا تعالیٰ کا منصوبہ نا کام نہیں ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ ایسا ہی ہوگا۔رضِينَا بِاللَّهِ رَباوَ بِمُحَمَّدٍ رَسُولًا - ( مطبوعه روزنامه الفضل یکم مئی 1974 ء ) 64