تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 793 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 793

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء آپ نہیں چاہتے کہ یہ سٹیٹ عیسائی بن جائے تو فوری طور پر پانچ نئے ہائر سیکنڈری سکول، جو یہاں پر انٹر میڈیٹ کالج کہلاتے ہیں، کھولیں“۔حضور نے فرمایا کہ یہ خط مجھے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے ملا تھا اور سفر میں ہی میں نے اس کی اجازت دے دی۔اور ان میں سے دو شاید کھل بھی چکے ہوں۔باقی بھی جلد کھل جائیں گے“۔حضور نے فرمایا کہ یہ اس ملک کا حال ہے، جو احمدیت کی قدر کو پہچا نتا ہی نہیں تھا۔اللہ نے اس نصرت جہاں سکیم کے تحت ایسا سامان کیا ہے کہ وہ خود کہہ رہے ہیں کہ آؤ ، سکول کھولو۔حضور نے فرمایا کہ سفر میں ہی مہینے ڈیڑھ کے بعد مجھے ایک اور خط ملا۔جس میں لکھا تھا کہ صرف سکول ہی نہیں، دو ہسپتال بھی بنا ئیں۔تا کہ بدمذہبوں کو مسلمان بنایا جا سکے اور ان کو عیسائی بننے سے روکا جاسکے۔حضور نے فرمایا کہ انسان تو عاجزانہ تدبیر ہی کر سکتا ہے۔لیکن جو سب قدرتوں کا مالک ہے، اس کے حضور دعا کریں کہ یہ جو تڑپ پیدا ہوئی ہے کہ ان کو نظر آ رہا ہے کہ جماعت احمد یہ ان کی سٹیٹ کو عیسائی بنے نہیں دے گی، اللہ تعالیٰ ان کی خواہش اور اندازے کے مطابق جماعت کو یہ توفیق دے کہ وہ سارے 1/3 حصہ کو اسلام میں داخل کر دے اور اس کو ہمیشہ کے لئے ایک مسلم سٹیٹ بنا لیا جائے۔آمین۔مطبوعه روز نامه الفضل 18 جنوری 1981ء) 793