تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 790
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء حضور نے فرمایا کہ اللہ جزادے ہمارے بھائیوں کو جو انگلستان میں رہ رہے ہیں کہ اس کام میں بڑا حصہ انہی کا ہے۔حضور نے فرمایا کہ مسجد کی تعمیر کا جو معاہدہ لکھا گیا ہے، اس میں یہ لکھا گیا ہے کہ مسجد اور مشن ہاؤس دس، دس ماہ میں تیار ہو جائیں گے۔اور اگر دیر ہوئی تو زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کی ہوگی۔حضور نے فرمایا انشاء اللہ، انشاء اللہ، انشاء اللہ آئندہ جلسہ سے قبل یہ مسجد بالکل تیار ہو چکی ہوگی۔اور اس قابل ہوگی کہ حضرت امام جماعت وہاں جا کر اس کا افتتاح کرے۔حضور نے احباب کو تاکید کی کہ دعا کریں کہ اس میں بڑی برکت ہو اور یہ مسجد وہاں پر اسلام کو پھیلانے کا موجب ثابت ہو۔آمین۔حضور نے فرمایا کہ ” دنیا کے متعدد مسلم ممالک نے اس مسجد کا سنگ بنیادر کھے جانے کی جو خبر شائع کی ہے، اس میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ عالم اسلام کے لئے یہ بڑی خوشخبری ہے کہ قرطبہ کے قریب 09 اکتوبر 1980ء کو اس مسجد کی بنیا د مرزا ناصر احمد نے رکھی۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ بھی دعا کریں کہ اللہ اس مسجد کو عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور برکتوں کا موجب بنائے۔امین۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے شیریں ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس فنڈ میں بھی بڑی برکت عطا فرمائی ہے۔گوٹن برگ ( سویڈن ) میں جو مسجد بنائی گئی ہے، وہ بڑی خوشنما اور بڑی اچھی ہے۔اور سارے شہر سے نظر آتی ہے۔اور تبلیغ کا اہم مرکز بن گئی ہے۔صد سالہ احمد یہ جو بلی کے تحت یورپ کے احباب نے جو چندہ اکٹھا کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کا ان کو یہ ثمرہ دے دیا ہے۔اس کے علاوہ جو عالمی کسر صلیب کا نفرنس DELIVERENE OF CHRIST | FROM CROSS کے موضوع پر لنڈن میں منعقد کی گئی ، اس پر دس، بارہ لاکھ روپیہ خرچ آیا۔یہ خرچہ بھی صد سالہ جو بلی نے کیا۔اس کی بڑی افادیت تھی۔790