تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 788
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد پنجم دور بھی۔اگر ہر سیاح کو ، جس ملک میں بھی وہ جائے ، ایک چھوٹا سا دو ورقہ اس کی اپنی زبان میں مل جائے تو اس کی طبیعت پر بڑا اثر پڑے گا کہ جماعت احمدیہ نے بڑے زور وشور سے تبلیغ شروع کر دی ہے“۔حضور نے فرمایا کہ اس خیال کے آتے ہی میں نے فوری طور پر یورپ کے مشنوں کو کہا کہ تم مجوزہ فولڈر شائع کر دو۔چنانچہ ٹرکش ، البانیین، فریج، جرمن، ڈینیش ،سویڈ یش، نارویجن، انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں وہاں کی جماعتوں نے فولڈر شائع کئے ہیں۔اسی طرح گیانا، ماریشس اور نجی نے اپنی اپنی زبانوں میں اسے شائع کرنے کا اہتمام کیا ہے۔قریباً پندرہ زبانوں میں یہ فولڈر شائع ہو چکا ہے“۔حضور انور نے فرمایا کہ ” اس سلسلے میں ماریشس سب سے آگے نکل گیا۔انہوں نے ایک لاکھ، پانچ ہزار کی تعداد میں فولڈر چھاپا۔اس کا نام تھا۔احمدیت کیا ہے؟ پھر ایک دن ساری جماعت نے یوم تبلیغ منایا اور 75 ہزار فولڈر ایک دن میں تقسیم کر دیئے۔اور ماریشس کے قریباً ہر گھر میں یہ فولڈر پہنچا دیا۔حضور انور نے ماریشس مشن کی اس کار کردگی پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ ان کو جزا دے، انہوں نے دوسروں کے لئے نمونہ قائم کر دیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ - میں نے ہدایت دی ہے کہ اگلے سال کی سیاحت کے موسم سے پہلے پہلے ہر ملک کی زبان میں یہ فولڈر چھپ کر دوسرے ملکوں میں پہنچ جانا چاہیے۔تا کہ جب ایک ملک کا سیاح دوسرے ملک پہنچے تو اس کو اس کی اپنی زبان میں وہاں پر یہ فولڈر مل جائے“۔مطبوعه روزنامه افضل 14 جنوری 1981ء) رسالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کا بھی ذکر فرمایا۔اس کے ذکر میں حضور نے سپین میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے واقعہ کا تفصیل سے ذکر فرمایا اور بتایا کہ وو یہ مسجد صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے چندہ سے تعمیر ہورہی ہے“۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ 09 اکتوبر 1980ء بروز جمعرات 744 برس کے بعد میں نے قرطبہ کے قریب پیڈ رو آباد میں سب سے پہلی مسجد کا سنگ بنیا درکھا۔788