تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 787
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء تحریک جدید کی دیگر متفرق کارگزاریوں کے ذکر میں حضور نے بیان فرمایا کہ جاپان سے ایک سہ ماہی رسالہ وائس آف اسلام نکلنا شروع ہوا ہے۔یہ ابھی چھوٹا ہے۔انشاء اللہ بڑھ جائے گا“۔انڈونیشیا کے بارے میں حضور نے فرمایا کہ وہاں پر مربی تیار کرنے کے لئے انتظام کر دیا گیا ہے۔وقف بعد از ریٹائر منٹ کے متعلق حضور نے فرمایا:۔115 احباب نے جو ریٹائر ہونے والے ہیں، اس سلسلہ میں اپنا نام پیش کیا حضور نے فرمایا کہ احباب وقف کر کے ثواب لیتے رہیں، پتہ نہیں اللہ ان سے کیا سلوک کرے گا“۔مطبوعه روزنامه الفضل مورخہ 13 جنوری 1981ء) تحریک جدید کے تحت شائع ہونے والی کتب کا بھی حضور نے ذکر فر مایا کہ لنڈن مشن کے زیر اہتمام دیباچہ تفسیر القرآن، انگریزی اور فریج زبان میں چھپ گیا ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ اس کی بڑی ضرورت تھی۔اس کے علاوہ جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے مشنوں کے زیر اہتمام قرآن کریم کا جرمن ترجمہ دس ہزار کی تعداد میں شائع ہو گیا ہے۔ڈنمارک نے ڈینشن زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کیا ہے۔اور امن کا پیغام ڈینش زبان میں طبع کیا ہے۔انڈو نیشیا مشن نے قرآن کریم کا انڈو نیشین زبان میں ترجمہ مع مختصر نوٹ 11 تا 20 سپاروں کا شائع کیا ہے۔نائیجیر یانے سورہ فاتحہ اور سورۃ بقرہ کا ترجمہ مع نوش یورو با زبان میں شائع کیا ہے۔فیجی مشن نے وہاں کی زبان میں ترجمہ شائع کرایا ہے۔آئیوری کوسٹ مشن نے فریج زبان میں پمفلٹ شائع کئے ہیں“۔بیرون پاکستان احمد یہ مشنوں کی دیگر مطبوعات کے بارے میں حضور نے فرمایا کہ اس سفر کے دوران اللہ تعالیٰ نے بعض نئے خیالات اپنی رحمت سے عطا کئے۔ان میں سے ایک فولڈر چھاپنے کا تصور تھا“۔حضور انور نے فرمایا کہ گرمیوں کے موسم میں لکھوکھا بلکہ کروڑوں سے زیادہ ایک وقت میں یورپین ممالک، امریکہ، جنوبی امریکہ، جاپان، فرانس وغیرہ میں سیاح پھر رہا ہوتا ہے۔اس وقت وہ فارغ بھی ہوتے ہیں اور گھر سے 787