تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 786 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 786

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء حضور نے فرمایا کہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ہر مہینے مجھے خط ملتے ہیں کہ فلاں علاقے میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور فلاں علاقے میں مسجد کا افتتاح عمل میں آگیا۔نے مشن ہاؤسز کی تعمیر کے متعلق حضور نے فرمایا کہ 'گیانا کے شہر جارج ٹاؤن میں نیا مشن ہاؤس تعمیر ہو گیا ہے۔انگلستان میں پانچ مقامات پر جہاں احمدیوں کی کافی آبادی ہے، پانچ عمارتیں خرید کر پانچ نئے مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ ” ان میں سے ایک برمنگھم کے سوا باقی تمام مراکز کا میں نے اپنے دورے کے دوران افتتاح کیا ہے۔فجی آئی لینڈ میں ایک کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے، جس میں مسجد مشن ہاؤس اور دکانیں ہیں“۔حضور نے نائیجیریا سے متعلق بتایا کہ شروع کر دیا۔یہاں پر 2 نئے مشن ہاؤس زیر تعمیر ہیں۔چار نئے سیکنڈری سکول اور ایک نئے ہسپتال نے کام حضور نے فرمایا کہ نائیجریا کے دارالحکومت لیگوس سے بارہ میل دور ایک بڑی شاہراہ پر احمد یہ سٹیلمنٹ کی تعمیر جاری ہے، جس میں مشن ہاؤس اور ہسپتال بنایا جارہا ہے۔بعض احمد یوں نے وہاں پر اپنے مکانات بھی تعمیر کرنے شروع کر دیئے ہیں۔غانا کے متعلق حضور نے فرمایا کہ تین مقامات پر زمینیں خرید لی گئی ہیں اور بڑی تیزی سے کام شروع ہو چکا ہے۔یوگینڈا کے متعلق حضور نے فرمایا کہ وہاں پر سیاسی وجوہ سے تبلیغ رک گئی تھی، پھر پچھلے سال شروع ہو گئی ہے اور عوام کا جماعت کی 66 طرف بڑار جوع ہے۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ لوگ بڑے ذہین ہیں، دور کی سوچتے ہیں۔انہوں نے دور کی سوچی ہے۔ہمیں تار دی کہ ہم چھ طالب علم تعلیم کے لئے بھجوار ہے ہیں۔کیونکہ کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ حالات کیا پلٹا کھا جائیں؟ یہاں پر ہمارا ایک سیکنڈری سکول بھی کام کر رہا ہے۔786 مطبوعه روزنامه الفضل 12 جنوری 1981ء)