تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 785 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 785

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء حضور نے فرمایا کہ اس مقصد کے لئے کتابیں پڑھنا ضروری ہے۔کیونکہ انسان اکیلا اپنی اس مختصر سی زندگی میں ساری کائنات کی سیر تو نہیں کر سکتا۔دوسروں نے جو علم حاصل کیے، وہ انہوں نے کتابوں میں محفوظ کر دیئے۔ان کا علم حاصل کرنا بڑا ضروری ہے، بہت ضروری ہے۔حضور نے فرمایا کہ وو یہ ساری باتیں جو میں کر رہا ہوں ، وہ خدا تعالیٰ نے چھوٹی سی آیت میں مجھے سکھائی ہیں۔إِنَّمَا يَخْشَى اللهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا اس آیت میں عالم اس شخص کو کہا گیا ہے، جو خدا کی صفات کی معرفت رکھنے کی وجہ سے خشیت اللہ اپنے اندر رکھتا ہو۔اور اللہ کی صفات کا علم رکھتا ہے۔یہ بات صحیح عالم کے لئے بہت ضروری ہے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 10 جنوری 1980ء) حضور نے فرمایا کہ امسال گیانا جنوبی امریکہ میں ایڈن برگ کے مقام پر ایک مسجد تعمیر ہوئی۔اس کے علاوہ امریکہ میں ریاست ایریزونا میں ایک احمدی دوست مکرم قریشی محمد یوسف صاحب کے صاحبزادے نے فیوسان کے علاقے میں ایک مسجد کی زمین خریدی۔حضور نے فرمایا کہ ،، اطلاع کے مطابق وہاں پر مسجد تعمیر ہو چکی ہے“۔حضور نے ناروے کے شہر اوسلو میں مسجد کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یورپ کے انتہائی جنوب میں پین ہے اور انتہائی شمال میں ناروے ہے۔اللہ نے اپنے فضل سے یہ انتظام کیا ہے کہ دونوں کونوں پر امسال مسجد کا افتتاح کیا گیا“۔حضور نے بتایا کہ ” ناروے میں یکم اگست 1980ء کو اس مسجد کا افتتاح کیا گیا، اس کا نام مسجد نور ہے“۔مشرقی و مغربی افریقہ میں تحریک جدید کے تحت مساجد کے قیام کے متعلق حضور نے بتایا کہ وہاں پر اتنی مساجد تعمیر ہورہی ہیں، اللہ کے فضل سے کہ ان کی ایک لمبی فہرست بن جاتی ہے۔785