تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 783 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 783

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم حضور نے فرمایا کہ اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء خدا کی صفات کا صرف ایک حصہ لے کر دوسرے کو چھوڑ دینا تقوی نہیں ہوسکتا۔یہ ناشکری ہوگی“۔حضور نے فرمایا کہ "جو شخص یہ کہتا ہے کہ اللہ کی صفات کے جو جلوے مادی دنیا میں ظاہر ہوئے ، جن اصولوں پر مادی علوم کی عمارتیں استوار ہوئیں، ان سے تو مجھے دلچسپی ہے۔اور خدا کی صفات کے جو جلوے ہماری زندگیوں میں خوشحالی پیدا کرنے کے لئے قرآن میں نظر آتے ہیں، ان سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔میں ایسے شخص کو مفلوج سمجھوں گا کہ اس کے وجود کا آدھا دھڑ تو زندہ ہوگا اور باقی آدھا دھڑ مردہ ہوگا“۔حضور نے اعلان فرمایا کہ میں جماعت کو یہ کہتا ہوں کہ دنیا کا ہرعلم سیکھنا اس لئے ضروری ہے کہ ہر علم کی بنیاد خدا تعالی کی صفات کے جلووں پر ہے۔اور قرآن کریم کے اسرار و رموز کی تلاش اس لئے ضروری ہے کہ قرآنی آیات میں بھی خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے مستور ہیں۔حضور نے فرمایا کہ یہ کائنات ہے کیا ؟ یہ کا ئنات اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلووں کا مجموعہ ہے۔بعض جلووں نے فزکس بنادی ، بعض نے کیمسٹری بنادی ، بعض نے انسان بنادیا، بعض نے انسان کی نفسیات بنادی ، بعض نے اخلاقی ہدایت کے سامان پیدا کر دیئے، بعض نے روحانی رفعت کے لئے واضح اور روشن راہیں متعین کر دیں۔حضور نے فرمایا کہ ہم ان میں سے کسی کو نہیں چھوڑ سکتے۔اور یہ خیال بھی نہیں کر سکتے کہ ان جلووں کو چھوڑ کر ہم ایسی بھر پور زندگی گزار سکتے ہیں، جو خدا تعالیٰ کی جنتوں میں لے جانے والی ہو۔حضور نے بآواز بلند فرمایا کہ اگر آپ نے ان جلووں کی ناشکری کی ، جن کے بارے میں قرآن نے اعلان کیا ہے کہ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ تو آپ جیسا ناشکرا اور کوئی نہیں ہوگا“۔حضور نے خبر دار کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر آپ نے دنیا اور کائنات میں سخرنا کے صحیح استعمال کونظر انداز کر دیا تو آپ کے لئے ہلاکت ہوگی، مر جائیں گے آپ۔کیونکہ جس نے یہ نیا پیدا کی ہے، وہی اس کا صحیح استعمال بھی سکھا سکتا ہے“۔783