تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 779
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم حضور نے ذہنی صلاحیت کے بارے میں فرمایا کہ اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء پچھلے زمانہ میں تو اس کام کے لئے اخروٹ اور بادام کافی سمجھے جاتے تھے۔مگر نئے زمانہ میں سویا بین دریافت ہوئی ہے۔جو کہ تمام دالوں میں اس مقصد کے لئے بہترین ہے۔حضور نے سویا بین کے اجزا کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں لحمیات یعنی پروٹین بہت زیادہ ہوتی ہے۔اس کے علاوہ یہ عام دالوں کی طرح ایسٹڈ نہیں بلکہ الکلائین ہوتی ہے۔اس میں چکنائی بہت ہے اور اس چکنائی میں ایک جز دلیسی تھین ہے۔جدید تحقیق کے مطابق لیسی تھین دماغی طاقت کے لئے بہت مؤثر اور مفید ہے۔اور یہ سب سے زیادہ سویا بین میں ہوتا ہے۔حال میں جو تجربات کئے گئے ہیں، ان سے پتہ چلتا ہے کہ سویا لیسی تھین ذہن اور حافظہ کو بہت تیز کرتی ہے۔حضور نے فرمایا کہ تجربہ کیا گیا ہے کہ جو چیز عام حالات میں سومنٹ میں یاد ہو جاتی ہے، سویا لیسی تھین کے استعال سے وہ ساٹھ منٹ میں یاد ہو جاتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ چالیس فیصد ذہن کی بچت ہو جاتی ہے۔دوسرے لفظوں میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ چالیس فیصد زیادہ موادذہن میں محفوظ ہوسکتا ہے۔کانا حضور نے فرمایا کہ دو میں نے اس کا تجربہ کیا ہے اور اسے کامیاب پایا ہے۔حضور نے ایک ذہین اور روشن دماغ احمدی سکالر کا ذکر کیا، جو پچھلے دنوں لنڈن میں دل کے امراض کی تحقیقات میں مشغول تھے۔حضور نے فرمایا کہ ” جب میں نے جماعت کو سویا لیسی تھین استعمال کرنے کی تحریک شروع کی تو انہوں نے بھی اس کا استعمال شروع کیا۔جس سے ان کو بہت فائدہ ہوا اور جب انہوں نے اپناریسرچ پیپر پڑھا تو ان کو بہترین ریسرچ سکالر کا اعزاز دیا گیا۔حضور نے فرمایا کہ یہ بھی اللہ کی عطا ہے کہ ایک اور بچہ ہمارا ٹاپ پر آ گیا اور دنیا کی نگاہوں میں آگیا۔حضور نے فرمایا کہ جو اچھے طالب علم ہیں، جینیکس ہیں، ان کو ہم نے ہر قیمت پر سنبھالنا ہے۔اور ہر خرچ ، جو اس کی قابلیت مانگتی ہے، وہ اس کے لئے مہیا کرنا چاہئے۔779