تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 780
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم - اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء حضور نے فرمایا کہ یہ جماعت کی انتہائی ناشکری ہوگی کہ اللہ تعالیٰ اس کی دعاؤں کو سنتے ہوئے اسے انتہائی قابل بچے دے اور وہ اسے سنبھال نہ سکے۔اس سے بڑی نالائقی ، گناہ اور ناشکری اور کوئی نہ ہوگی۔حضور نے فرمایا کہ پھر اس کے بعد جو ذرا کم نمبر لینے والے ہیں، ان کو بھی پانچویں جماعتوں سے پکڑا جائے۔حضور نے فرمایا کہ اس مقصد کے لئے جماعت میں ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے۔مگر ابھی تک پورا ریکارڈ نہیں بنا۔ابھی ایک حصہ طلباء کا ایسا ہے، جس کی صلاحیت اور تعلیم کی ہمیں اطلاع نہیں۔ان کے نام رجسٹروں پر ابھی نہیں چڑھائے گئے“۔حضور نے انکشاف فرمایا کہ وو 45/50 ہزار نام بچوں کے آگئے ہیں۔لیکن میرا اندازہ ہے کہ ایک لاکھ نام ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے قریباً 50 فیصدی بچے ابھی رہتے ہیں، جن کے نام رجسٹروں پر نہیں چڑھے“۔حضور نے ان کے والدین کو متوجہ کرتے ہوئے فرمایا کہ وو یران کے ماں باپ کا کام ہے کہ وہ ان کے ناموں کی اطلاع بھجوائیں“۔حضور نے اس منصوبے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ رجسٹروں سے یہ نام کا ر ڈ سسٹم پر چڑھائے جائیں گے۔اور وہاں سے پھر کمپیوٹر پرمنتقل کیے جائیں گے۔کمپیوٹرکا یہ فائدہ ہے کہ وقت ضائع کئے بغیر مطلوبہ کوائف سامنے آجاتے ہیں“۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ” جب میں نے انعامی تمغے دینے کا اعلان کیا تو ہمارے ایک ناظر صاحب نے کہا کہ اگر سو بچے اول، دوم آجائیں تو اس طرح ہمیں 100 تمغے دینے پڑیں گے۔اور اڑھائی لاکھ روپیہ اٹھ جائے گا“۔حضور نے فرمایا کہ میں نے انہیں کہا کہ جو خدا ہمیں 100 ذہین بچے دے گا ، وہ اڑھائی لاکھ روپیہ بھی دے دے گا۔اس لئے مجھے فکر نہیں ہے۔780