تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 771
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم پیغام فرمودہ 15 دسمبر 1980ء غلبہ اسلام کی خاطر انتہائی جد و جہد اور قربانیوں کے لئے تیار رہیں پیغام فرمودہ 15 دسمبر 1980 ء بر موقع جلسہ سالانہ غانا عزیز از جان بھائیو! بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ورتصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته خدا تعالیٰ کی رحمت کا سایہ ہمیشہ آپ کے سر پر رہے اور اس کے بے شمار فضل آپ پر نازل ہوں۔مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ غانا کی احمدی جماعتوں کا سالانہ جلسہ 08 تا 10 جنوری 1981ء کو منعقد ہو رہا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو ہر لحاظ سے کامیاب کرے اور اس میں شامل ہونے والے احمدی احباب کو اس جلسہ کی برکات سے زیادہ سے زیادہ مستفیض ہونے کی توفیق دے۔آمین۔اس وقت ہماری جماعت اپنی زندگی کے ایک نہایت اہم اور نازک دور میں سے گزر رہی ہے۔اسلام کے خلاف طاقتیں بظاہر زوروں پر ہیں اور ہم بے حد کمزور بلکہ لاشے محض ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کے وعدے، اس کی بشارتیں اور پھر ان کے پورا ہونے کے جو آثار دنیا کے افق پر ہماری روحانی آنکھ دیکھ رہی ہے، وہ ہمیں اس یقین پر قائم کر دیتے ہیں کہ یہ وعدے اور بشارتیں بہر حال پوری ہوں گی۔راستے میں بہت سی مشکلات اور روکیں حائل ہوں گی۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل بھی موسلا دھار بارش کے قطروں سے زیادہ نازل ہورہے ہیں۔ان حالات میں آپ کے لئے میرا یہ پیغام ہے کہ شکر اور حمد کے جذبات کے ساتھ شب و روز دعاؤں میں لگے رہیں۔اور غلبہ اسلام کی خاطر انتہائی جدو جہد اور قربانیوں کے لئے تیار رہیں۔نہ صرف خود بلکہ اپنی اولا دوں کو بھی اس کے لئے تیار کریں۔تا کہ اللہ تعالیٰ جلد وہ دن لائے، جبکہ نہ صرف پورا براعظم 771