تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 772
پیغام فرمودہ 15 دسمبر 1980ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم افریقہ بلکہ ساری دنیا ہی امت واحد بن کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔اور اس طرح حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی اس پیشگوئی کو ہم اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھ لیں کہ اسلام فتح پائے گا۔اس کے اقبال کے دن نزدیک ہیں اور میں دیکھتا ہوں وو کہ آسمان پر اس کی فتح کے نشان نمودار ہیں“۔" ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 255-254 حاشیہ ) خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا۔اور میرے سلسلہ کو تمام دنیا میں پھیلائے گا۔یہ سلسلہ زور سے بڑے گا اوپھولے گا، یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلا آئیں گے۔مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا“۔تجلیات البیہ صفحہ 17 ، روحانی خزائن جلد (2) اے خدتو ایسا ہی کر۔تاریکی کے بادل چھٹ جائیں، دنیا کے دل اسلام کے نور سے منور ہو جائیں اور دنیا کے دل حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے مالا مال ہو کر خدائے واحد کے آگے جھک جائیں۔آمین 772 ( دستخط ) مرزا ناصر احمد 15دسمبر 1980ء مطبوعه روزنامه الفضل 08 مارچ 1981 ء )