تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 768
خلاصہ خطاب فرمودہ 15 نومبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم حضور نے فرمایا کہ اس علاقے کے لوگوں کے جذبات 1970ء میں اتنے دوستانہ نہیں تھے۔ہمیں دیکھ کر اس علاقے کے لوگوں کی آنکھوں میں خون اتر آتا تھا۔مگر اس دفعہ غرناطہ بھی بدلا ہوا ملا ، طلیطلہ بھی پیار کرنے والا نظر آیا۔اور اتنا پیار ان لوگوں نے دیا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر اس انقلاب پر کیا جائے کم ہے۔حضور رحمہ اللہ نے اس انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے ، جس کے آثار اب دنیا میں ظاہر ہور ہے ہیں، انڈونیشیا کے ایک اخبار کے تراشہ کا ترجمہ پڑھ کے سنایا۔اس اخبار نے سپین میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے واقعہ کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ” سارے عالم اسلام کے لئے یہ ایک خوشی کا موقع ہے کہ چودھویں صدی ہجری کے آخر میں 09 اکتوبر بروز بدھ شہر قرطبہ کے قریب پہلی مسجد کا سنگ بنیا درکھا گیا۔اسی اخبار نے پھر لکھا کہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے، جس سے پین میں اسلام کی ترقی کا راستہ کھل گیا ہے“۔حضور رحمہ اللہ نے انڈونیشیا کے ایک اور اخبار کا حوالہ دیا، جس نے لکھا ہے کہ اس واقعہ پر) تمام دنیا کے مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔حضور نے سپین کے ایک اخبار کا تراشہ بھی پڑھ کر سنایا۔اس میں اور باتوں کے علاوہ لکھا تھا کہ مسلمان قرطبہ کو دوبارہ روحانی طور پر فتح کرنا چاہتے ہیں۔مسلمانوں کی نظریں ایک دفعہ پھر قرطبہ پر اٹھ رہی ہیں، جو اسلام کا موتی ہے۔اس اخبار نے یہ بھی لکھا ہے، جماعت احمدیہ کے امام مرزا ناصر احمد نے 700 سال کے وقفہ کے بعد بڑی شان و شوکت سے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔اس تقریب میں قصبہ کے لوگ ذوق و شوق سے شامل ہوئے۔حضور رحمہ اللہ نے ان تراشوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ و ہمیں تکبر نہیں کرنا چاہیے۔ہم انتہائی عاجزی اور انکساری کے ساتھ خدا کے حضور اپنی قربانیاں پیش کرتے چلے جائیں گے۔دعاؤں کو اپنا شعار بنائیں گے اور خدا تعالیٰ پر کامل تو کل کریں گے۔حضور نے احباب جماعت کو تلقین کی کہ دنیا کی خدمت کرتے رہو، اسلام کے حسن کو دنیا میں پھیلانے کی کوشش کرتے رہو۔اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت اور اس کی برکتیں سب کے دلوں کو جیت لیں گی۔اور نوع انسانی کا دل اللہ تعالٰی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتا جائے گا۔768 ( مطبوعه روزنامه الفضل 04 06 دسمبر 1980ء)