تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 767
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطاب فرمودہ 15 نومبر 1980ء جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے، وہی ہوتا ہے خطاب فرمودہ 15 نومبر 1980ء حضور رحمہ اللہ کی دورہ سے کامیاب مراجعت پر صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید انجمن احمد یہ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے، حضور نے فرمایا:۔”جواللہ تعالیٰ چاہتا ہے، وہی ہوتا ہے“۔حضور نے فرمایا کہ میں نے اس دورے میں انڈو نیشیا بھی جانا تھا۔مگر یہ پروگرام بدلنا پڑا۔مگر جماعت انڈونیشیا کے ایک فرد کو اللہ تعالیٰ نے بتادیا کہ چودھویں صدی کے بعد دنیا میں ایک ایسا انقلاب بر پا ہوگا کہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی شان اس طرح دنیا پر آشکار ہو گی کہ جو ساری دنیا کے دل جیت لے گی“۔حضور رحمہ اللہ نے بتایا کہ اس بات کا اظہار ہمارے سفر کے دوران ہی شروع ہو گیا۔اور اللہ تعالیٰ کے نشانوں کا قدم قدم پر نزول ہوتا رہا۔حضور رحمہ اللہ نے سپین کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ سپین میں مسلمانوں نے ایک لمبا عرصہ حکومت کی۔اور دعا اور خدا تعالیٰ کی عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے ، وہ ترقیات حاصل کیں کہ ساری دنیا کو حیرانی میں ڈال دیا۔لیکن ان بادشاہوں کی اولا دوں نے خدا تعالیٰ کی راہیں چھوڑ کر بدی کی راہوں کو اختیار کر لیا۔اور اس طرح حاکم کی بجائے محکوم بن گئے۔اور لاکھوں افراد قتل و غارت گری کا شکار ہوئے۔جورہ گئے ، وہ جب عیسائی بنالئے گئے“۔حضور نے فرمایا:۔پھر حالات بدلے، اس پر لمبا عرصہ گزرا۔اور پانچ یا سات سو سال گزر گئے۔اب سپین میں اسلام کی ترقی کاعمل شروع ہو گیا ہے۔767