تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 764
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 نومبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خدا سے پیار کرنا ہے، میری اتباع کرو۔اس عظیم شخصیت ، اس عظیم رسول ، اس خاتم النبین سے ہمارا واسطہ قائم کر دیا، مہدی نے۔اتنا بڑا احسان کیا، ہم پر۔اور وہ، جو خدا کو بھول کر ادھر ادھر قبروں پر سجدہ کرنے والے، پیروں کی پرستش کرنے والے، دولت کے پیچھے دوڑنے والے، دولت کو خدا سمجھنے والے، سیاسی اقتدار کے سامنے گردن جھکانے والے تھے، ہمیں ساری ان چیزوں سے چھڑا کے خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کا جلال جو تھا اور اس کے جمال کے جلوے جو تھے، ہماری زندگیوں میں مہدی نے دکھا دئیے۔ہمیں مہدی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ملائے۔اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم نے ہمیں خدا سے ملا دیا۔ایک زندہ مذہب ہمیں ملا، اسلام۔ایک زندہ شریعت ہمیں ملی ، قرآن۔ایک زندہ نبی ہمیں ملا محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔ایک زندہ خدا ہمیں ملاء اللہ۔جو تمام صفات حسنہ سے متصف ہے۔اور ہماری زندگیوں میں اس کے جلوے نظر آ رہے ہیں۔دنیا کی کون سی طاقت ہے، جو ہمارا رشتہ اس مہدی سے قطع کر سکے؟ کئی ہیں، جو زور لگاتے ہیں، لگائیں گے۔خدا آزماتا بھی ہے، امتحان بھی لیتا ہے۔مگر آپ میں سے ہر شخص کو اپنے رب کریم سے عہد کرنا چاہیے کہ اے خدا ادھر کی ادھر ہو جائے، دنیا میں قیامت آ جائے، تیرا دامن ہم نہیں چھوڑیں گے۔اور تیرے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم کے علاوہ اور کوئی نقوش قدم ہمارے لئے نہیں ہیں، جن کے اوپر ہم چلیں۔اگر یہ نہیں، اگر زندہ خدا کے زندہ جلوے نہیں ہماری زندگیوں میں، تو یہ زندگی رہنے کے قابل نہیں ہے۔پھر زندہ رہ کر ہم نے دنیا میں کیا کرنا ہے؟ زندگی کا تو مزا ہی اب آیا ہمیں کہ مہدی علیہ السلام کے ذریعے ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم مل گئے۔جنہوں نے اپنی تعلیم کے ذریعے، اپنی دعاؤں کی وجہ سے، اپنے اسوہ کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ سے ملا دیا۔وہ عظیم اللہ ہمارے بچوں سے ذاتی تعلق رکھتا ہے۔چھوٹے چھوٹے بچے ، جن کو ابھی کچھ پتہ بھی نہیں، ان کو کچی خوا ہیں آنے لگ گئیں۔عظیم باتیں وقت سے پہلے بتادیں اور وقت پر پوری ہو گئیں عظیم طاقتوں والا ہے۔انہونی کو پورا کر دیتا ہے۔انہونی باتوں میں سے چھوٹی سی بات ابھی میں بتا دوں۔بالکل ایک چھوٹی سی ، ہزاروں میں سے۔ابھی اس سفر میں ایک احمدی دوست تھے، نئی شادی ہوئی تھی ، بچہ ہونے والا تھا۔انہوں نے مجھ سے پوچھا ، میں نے لڑکے کا نام رکھ دیا۔(ویسے ہی رکھ دیا لڑکے کا نام) کہنے لگے، اگر لڑ کی ہوئی۔میں نے کہا، میں ایک نام رکھ چکا ہوں، لڑکی ہوئی تو آپ رکھ لینا۔پیدائش سے دوماہ پہلے لندن کی لیڈی ڈاکٹر ز نے اس کو کہا کہ تیری بیوی کے پیٹ میں لڑکی ہے۔اب اس لئے انہوں نے ٹیسٹ ویسٹ نکالے ہیں۔پتہ لگ جاتا ہے۔وہ دعوی کرتے ہیں، پتہ لگ جاتا ہے، بچہ، بچی کا۔اس کے دوستوں نے کہا کہ اب تو بڑی پکی 764