تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 753
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980ء اللہ تعالیٰ خود سامان مہیا کرتا ہے، خود کام کرتا ہے اور خود ہی جزا بھی دے دیتا ہے خطاب فرمودہ 09نومبر 1980ء حضور انور کی دورہ سے کامیاب مراجعت پر مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، حضور نے فرمایا:۔ہماری زندگی میں ہمیشہ ہی ایسے واقعات آتے رہتے ہیں کہ جن کے نتیجہ میں ہم اپنے رب کریم کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور ہمارا ایمان مضبوط ہوتا ہے۔اور خدا کی ذات پر بھروسہ اور تو کل میں اضافہ ہوتا ہے“۔حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے کہا کہ مجھ پر ہی تو کل کرو، میں کافی ہوں گا۔اور کسی اور سے خوف کھانے کی 66 ضرورت نہیں۔صرف اللہ تعالیٰ کی خشیت کی ضرورت ہے۔حضور نے اللہ تعالیٰ پر توکل کے ایمان افروز نتائج کی مثال دیتے ہوئے پین کا ذکر فر مایا کہ اللہ تعالیٰ خود ہی سامان مہیا کرتا ہے اور خود ہی کام کرتا ہے اور خود ہی جزا بھی دے دیتا ہے“۔حضور نے فرمایا کہ " سپین میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنا ، اتنا اہم واقعہ ہے۔اور انسانی زندگی میں یہ اتنا بڑا انقلاب ہے کہ صرف دس سال پہلے تک کوئی شخص ایسا انقلاب رونما ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔دس سال قبل کی بات ہے کہ ہم نے چین میں ایک صدیوں پرانی ٹوٹی ہوئی مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت مانگی ، حکومت بھی راضی ہوگئی مگر چرچ نہ مانا۔ان کے ملک کا جو سب سے بڑا پادری تھا، اس نے اجازت نہ دی۔حضور نے 1970ء کے دورہ سپین کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت تو عام لوگوں کی بھی یہ حالت تھی کہ ہمیں دیکھ کر ان کی آنکھوں میں خون اتر آتا تھا۔اس وقت اللہ تعالیٰ نے مستقبل کی باتیں بتا ئیں ، جس سے دل کو کچھ سکون ہوا“۔753