تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 752
خلاصہ خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ”میرے نزدیک دوسری صدی کے اختتام تک یہ تمام وعدے پورے ہو جائیں گے۔دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔اور کوئی نہیں ، جو اس کو روک سکے۔حضور رحمہ اللہ نے حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی وہ پیش گوئیاں پڑھ کر سنائیں، جن میں احمدیت کے غلبہ کا ذکر ہے۔حضور نے فرمایا کہ اس طرح سے پندرھویں صدی اسلام کو غالب کرنے کی صدی ہے۔اس لئے آپ لوگ ہنستے مسکراتے قربانیاں دیتے ہوئے آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔( مطبوعه روزنامه افضل 24 نومبر 1980ء) 752