تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 60
خطبہ جمعہ فرمود و 22 فروری 1974ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم جاری ہوا، یہ سلسلہ خلافت دنیا کو امت واحدہ بنانے کے لئے قائم ہوا ہے۔اور اس سلسلہ کا کوئی خلیفہ بھی بھی کسی علاقے کا حاکم وقت اور بادشاہ وقت نہیں بنے گا اور دنیا کی سیاست میں خلیفہ وقت نہیں آئے گا۔کیونکہ ہر ملک کی اپنی سیاست ہے اور ہر ملک کے باشندوں کے ساتھ امام وقت اور خلیفہ وقت نے پیار کرنا ، ان کی ہدایت کے لئے دعائیں کرنا ، ان کو مشورے دینا، ان کو اپنے وجو د روحانی کا ایک جزو بنانے کی کوشش کرنا ہے۔تا کہ سب مل کر ایک وجود بن جائیں۔جیسا کہ میں دنیا کے سامنے کچھ عرصہ سے اس بات کو پیش کر رہا ہوں کہ میرا ( مرزا نا صراحہ نہیں بلکہ خلیفة المسیح النسالت کا ) اور جماعت احمدیہ کا ایک ہی وجود ہے۔ان دو میں کوئی فرق نہیں۔تو جو اس وقت حالات ہیں اور جو کام مہدی معہود کے سپرد ہیں ، ان کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کی خلافت، سیاست میں کبھی ملوث نہیں ہوگی۔کیونکہ اس صورت میں خلافت وہ فرائض سرانجام نہیں دے سکتی ، جو بحیثیت نائب مہدی علیہ السلام اس کے سپرد کئے گئے ہیں۔لیکن نیکیوں کی تحریک کرنا اور جماعت میں بشاشت پیدا کرنا، یہ خلیفہ وقت پر ایک بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ قربانیاں بھی لے اور بشاشت کو بھی قائم رکھے۔یہ تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کرتا ہے اور بندہ تو کمزور ہے اور سب سے زیادہ کمز ور تو خلیفہ وقت ہے کیونکہ ساری ذمہ داریاں اس کے کندھوں پر ڈال دی گئیں۔وہ دوسرے انسانوں کی طرح ایک انسان ہے۔لیکن ذمہ داریاں تو دوسروں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی کام کرتا ہے۔تو خدا تعالیٰ نے اس کو جن کاموں کے کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے، اس کی اسے طاقت بھی دیتا ہے یا فرشتوں کو کہتا ہے کہ جاؤ اس کے کام کر دو۔جماعت احمد یہ ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔اور وہ لوگ ، جنہوں نے نہ کبھی خلیفہ وقت کو دیکھا تھا، نہ کبھی مرکز میں آئے تھے، غلبہ اسلام کے ساتھ ان کا عشق آپ سے کم نہیں۔میں 70ء میں مغربی افریقہ میں گیا اور بلا مبالغہ میں کہتا ہوں کہ جتنا پیار اور محبت جماعت احمدیہ کے ساتھ اور مہدی معہود کے ساتھ اور جتنا پیاراور محبت جماعت میں مہدی معہود نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پیدا کیا، وہ آپ لوگوں کو حاصل پیار سے کم نہیں۔بلکہ جو آپ میں سے چوٹی کا ایک گروہ ہے، اس کے پہلو بہ پہلووہ لوگ کھڑے ہیں۔اور ان کے خلوص اور محبت کو دیکھ کر انسان حیران ہو جاتا ہے۔پس یہ سب کام تو فرشتے ہی کرتے ہیں۔بہر حال اس وقت تک جو وعدے یہاں پہنچے ہیں، وہ 4,23,00,000 ( چار کروڑ ، تمیں لاکھ) سے زیادہ ہیں۔اور اس میں پچھلے دو، تین دن کے ایسے وعدے جو میرے دفتر میں پڑے ہیں یا کچھ ڈاک کے تھیلے جو میرے گھر میں پڑے ہیں، وہ شامل نہیں ہیں۔میرا خیال ہے کہ وہ ملا کر یہ رقم 4 کروڑ 30 لاکھ 60