تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 59 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 59

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 22 فروری 1974 ء میں رجسٹرڈ ہے۔تو ایسی بات نہیں ہے کہ صدر انجمن احمدیہ کا کوئی ریزولیوشن ان پر لاگو ہوتا ہے۔وہ خود اپنے فیصلے کرتے ہیں۔ہر دستور میں جو بنیادی چیز ہے، وہ یہ ہے کہ خلیفہ وقت کی اطاعت بالمعروف ضروری ہو گی۔عام نگرانی تو ہے لیکن وہ اپنے فیصلے کرتے ہیں اور بڑی بشاشت سے کرتے ہیں۔مثلاً جلسہ سالانہ پر لنڈن کے مشنری انچارج امام بشیر رفیق صاحب یہاں تھے۔ان کو میں نے پہلے بتایا تھا کہ یہ تحریک ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ کے وعدے انگلستان کی رجسٹر ڈ باڈی جماعت احمدیہ کی طرف سے میں پیش کرتا ہوں۔اور جس وقت میری طرف سے یہ اعلان ہوا اور ان کو اس کی اطلاع ملی تو جس طرح یہاں صدر انجمن احمدیہ ہے، اس طرح جو ان کی مرکزی مجلس عاملہ ہے، انہوں نے میٹنگ کی اور باہمی مشورہ کیا اور انہوں نے دو، ایک روز کے اندر ہی تار کے ذریعہ مجھے یہ اطلاع دی کہ ہمیں پتہ لگا ہے کہ آپ نے یہ تحریک کی ہے اور ہم ایک کروڑ ، ایک لاکھ روپے کے وعدے کرتے ہیں۔اب وہاں سے جو اطلاعات آرہی ہیں، ان سے پتہ لگتا ہے کہ وہاں جماعتوں میں قربانی کی بڑی بشاشت پیدا ہورہی ہے۔اور وہ کہتے ہیں کہ جو ابتدائی اڑھائی کروڑ روپے کی اپیل تھی ، ہم کوشش کریں گے کہ وہ اڑھائی کروڑ روپیہ جماعت ہائے احمد یہ انگلستان دے دیں۔اس کے لئے وہ کوشش کر رہے ہیں۔اور اس کی اطلاع انشاء اللہ مشاورت تک مجھے امید ہے، آجائے گی۔( یہ وعدے عملاً اڑھائی کروڑ سے اوپر نکل چکے ہیں۔کیونکہ انہوں نے اس سلسلہ میں پہلی میٹنگ جو لندن میں کی ، اس میں صرف 158 احمدی شامل ہو سکے تھے۔وہاں تو کئی ہزار احمدی ہیں۔میرے خیال میں اس وقت انگلستان میں شاید دس پندرہ ہزار سے زیادہ احمدی ہوگا۔اس میٹنگ میں 158 احمدی تھے۔اس میں دو لاکھ پاؤنڈ سے اوپر یعنی 50 لاکھ روپے کے وعدے ہو گئے تھے۔انہوں نے چار لاکھ پاؤنڈ کا وعدہ کیا ہے۔(ساڑھے تین لاکھ پاؤنڈ جمع چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کا50 ہزار پاؤنڈ کا وعدہ، جواب انہوں نے بڑھا کر ایک لاکھ پاؤنڈ کر دیا ہے۔ممکن ہے، اس سے زیادہ وہاں کی جماعت دے دے۔(وعدے اڑھائی کروڑ سے اوپر نکل چکے ہیں۔) بہر حال رجسٹرڈ میں نے اس لئے کہا کہ بعض دفعہ ہمارے احمدی دوستوں کو چونکہ علم نہیں ہوتا ، وہ سمجھتے ہیں کہ یہاں سے صدر انجمن احمدیہ کا کوئی ریزولیوشن چلا جاتا ہے، جس کی پابندی ان کو کرنی پڑتی ہے۔ایسا نہیں ہے۔بلکہ ان کی اپنی ایک رجسٹر ڈ انجمن ہے اور وہ صدر انجمن احمدیہ کے ماتحت نہیں۔بلکہ خلیفہ وقت کے ماتحت ہے۔اس معنی میں ، جس معنی میں کہ صدر انجمن احمد یہ پاکستان خلیفہ وقت کے ماتحت ہے۔اس موضوع پر میں کسی وقت تفصیل سے بات کروں گا لیکن سر دست چند فقروں میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت جو روحانی سلسلہ خلافت اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق مہدی معہود کی بعثت کے بعد 59